پاکستان
یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) یوم دفاع و شہداء کے مبارک موقع پر جی ایچ کیو راولپنڈی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
جی ایچ کیو میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہدا پر حاضر ہو کر تمام شہدا کو سلامی پیش کی۔
ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کے اعتراف میں پھولوں کی چادر رکھی۔
تقریب کے دوران ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہداء کے اہلخانہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ایڈجوٹنٹ جنرل نے شہداء کے لواحقین کے مسائل توجہ سے سنے اور پاک فوج کی جانب سے ان کے حل اور ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے کی جانے والی خصوصی دعاؤں پر ہوا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

