پاکستان
جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا، سہیل آفریدی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ راستے میں جنتی مرضی رکاوٹیں ڈال لو، کراچی لازمی پہنچوں گا۔
سہیل آفریدی نے ٹنڈو جام ٹول پلازا، عمر اور حیدرآباد میں کارکنوں سے خطاب کیا اور کہا کہ بلاول زرداری کےلیے میرا پیغام ہے کہ آپ مانیں جو ہو رہا ہے یہ آپکی حکومت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر نہیں تو نام لیں کون کر رہا ہے۔ آپ جو کر رہے ہیں یہ سندھ کی روایت نہیں۔ میرا وعدہ ہے کراچی پہنچے بغیر سندھ چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی روایت ہے کہ مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں، یہ راستے میں جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں لیکن کراچی لازمی پہنچوں گا۔
اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصرف حیدرآباد بلکہ پورے ملک میں آپ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ یہ نہ پہلے پاکستان سے مخلص تھے نہ آگے ہوں گے۔ ان لوگوں نے اپنے مفادات کو بالاتر رکھا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں مخصوص خاندانوں کی حکومتیں بنتی آرہی ہیں، میں ورکر ہوں، آپ کی طرح جلسوں میں کبھی پیدل، کبھی رکشوں میں سفر کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عام آدمی کو موقع دیتی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنے، ان نوجوانوں نے پاکستان کا اقتدار سنبھالنا ہے
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

