پاکستان
مریم نواز نے3 صوبوں کو دہشتگردی کی بنیاد قرار دیکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دی، وزیراعلیٰ کے پی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تین صوبوں کو دہشت گردی کی بنیاد قرار دےکر مودی اور بھارت کو کلین چٹ دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر تنقیدکرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے بیان سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عالمی مؤقف کو نقصان پہنچا، صوبوں کے خلاف متعصبانہ رویہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سوچ کا عکاس ہے۔
سہیل آفریدی کو جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دوسروں پر بیان بازی سے آپ اپنی کارکردگی کی کمزوریاں نہیں چھپا سکتے، پنجاب میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی استعداد بڑھانے پرکام ہورہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ہب کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبےکے عوام اللہ تعالی کے بعد ان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ سکیورٹی تھریٹ پر پنجاب کی سکیورٹی پر اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے ہمسایہ ممالک سے کم، ہمسایہ صوبوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ کچےکا علاقہ کئی دہائیوں سے جرائم کا گڑھ بنا ہوا تھا، فوج اور سندھ حکومت کی مدد سے کچےکے علاقے میں حالات قابو میں ہیں، صوبے کے بارڈر ایریا سے تھریٹ آتی ہیں جن کے خاتمے کے لیے اب جوائنٹ چیک پوسٹوں کو مضبوط بنایا ہے، انٹیلیجینس ہب سکیورٹی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا اہم مرکز ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

