پاکستان
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا۔
5کی جنگ میں پاک فضائیہ کےشاہینوں نےدشمن پراپنی فضائی برتری کی دھاک بٹھادی ،اسکواڈرن لیڈرایم ایم عالم نےآج ہی کےروزدشمن کے5جنگی طیارےمارگرائے،ایم ایم عالم نے4بھارتی طیارے صرف 30 سیکنڈ کے اندر تباہ کئے۔جوفضائی جنگ کاایک انوکھاریکارڈہے۔
دوسری جانب پائلٹ آفیسرراشدمنہاس شہیدنشانِ حیدر کےمزارپرپھول رکھنےکی پُروقارتقریب منعقد کی گئی،ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ ایئروائس مارشل اخترعمران سدوزئی مہمانِ خصوصی تھے، ایئر وائس مارشل اخترعمران نے راشدمنہاس شہیدکےمزار پر حاضری،فاتحہ خوانی کی ۔
پاک فضائیہ کےچاق چوبنددستے نےراشدمنہاس شہیدکی لازوال قربانی کوسلامِ عقیدت پیش کیا،راشد منہاس شہید نے دفاعِ وطن کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا،سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سےراشدمنہاس شہیدکےمزارپرپھول رکھےگئے۔
راشدمنہاس شہیدکا عزمِ شہادت آج بھی پاک فضائیہ کےشاہینوں کیلئےمشعلِ راہ ہے،شہیدکی قربانی،عزم اور وفاکی وہ روشن داستان ہے جو نسلوں کودفاعِ وطن کا درس دیتی ہے،پاک فضائیہ کے شاہین راشد منہاس شہید کے جذبہ شہادت اورشجاعت کوسلام پیش کرتےہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

