پاکستان
پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی بیان سے متعلق سوالات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بے بنیاد بھارتی دعوے مستردکرتے ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود قدیم ترین حل طلب تنازعات میں شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے، رائے شماری اقوام متحدہ کی نگرانی میں کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہونی چاہیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سرکاری نقشوں میں بھی مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے، نام نہاد بھارتی سرکاری نقشوں اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوؤں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔
دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرے، عالمی برادری بھارت کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرنے پر مجبور کرے اور کشمیری عوام کےحق خودارادیت کااحترام سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

