تازہ ترین
ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر
ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے پر شدید تنقید کی ہے۔
کرس مرفی نے ٹرمپ کو ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں 18 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں، امریکی فوجی اڈوں کو اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے اور میزائلوں کے ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا میں کسانوں کے دیوالیہ ہونے کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے، خاندان 5 ڈالرز فی گیلن کی مہنگی گیس خریدنے کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
کرس مرفی نے ٹرمپ کے ’چھوٹی بات‘ کے تبصرے پر طنزیہ انداز میں کہا کہ لیکن یہ سب چھوٹی بات ہے، ہمارے صدر خطرناک حد تک وہم کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جمعے کو وائٹ ہاؤس میں صحافی کے سوال پر ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو ’چھوٹی بات‘ قرار دیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

