تازہ ترین
جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان
ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے کیلئے پاکستان کو 2.6 ارب جاپانی ین کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں گرانٹ سے متعلق دستاویزات پر جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی اور وزارتِ اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم نے دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
بعد ازاں منصوبے کے گرانٹ معاہدے پر جائیکا پاکستان کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی اور وزارتِ اقتصادی امور کی ایڈیشنل سیکریٹری صبیحہ قریشی نے دستخط کیے۔
منصوبے کے تحت سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کو مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ دریا کے کناروں کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔
جاپان کے تعاون سے حفاظتی بندوں کی تعمیر میں مضبوط کنکریٹ پر مبنی طریقہ اختیار کیا جائے گا، جو پاکستان میں نسبتاً کم استعمال ہوتا ہے۔ جدید ڈیزائن سے بند ٹوٹنے کے خطرے میں کمی اور سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے۔
منصوبے سے لاڑکانہ ریجن کے تقریباً 7 لاکھ 90 ہزار افراد کو سیلاب کے خطرات سے تحفظ ملنے کی توقع ہے، جبکہ زیرِ آب آنے والے علاقوں اور سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات میں بھی کمی آئے گی۔
جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جاپان بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
جاپانی سفیر کے مطابق قدرتی آفات سے پہلے مؤثر حفاظتی اقدامات جاپان کی ترجیحات میں شامل ہیں، منصوبے کا مقصد حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرکے لوگوں اور علاقوں کو تباہ کن سیلاب سے محفوظ بنانا ہے۔
جائیکا پاکستان(JICA) کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی نے کہا کہ منصوبے کے تحت حفاظتی بندوں کو کنکریٹ سے مضبوط بنایا جائے گا، ابتدائی لاگت زیادہ ہونے کے باوجود یہ طریقہ زیادہ پائیدار اور طویل المدتی فوائد کا حامل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ منصوبہ صرف مضبوط بند تعمیر کرنے تک محدود نہیں بلکہ انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ اور مستقبل کیلئے زیادہ مضبوط اور سیلاب سے محفوظ سندھ کی تعمیر کا اقدام ہے۔
منصوبے سے دریائے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات مضبوط ہوں گے، مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور معاشی خسارے میں کمی آئے گی اور پاکستان میں پائیدار سیلابی خطرات کے انتظام کو فروغ ملے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو11 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

