Connect with us

تازہ ترین

جاپان کا پاکستان کو سیلاب سے بچاؤ کیلئے 2.6 ارب ین کی گرانٹ دینے کا اعلان

japan-and-pakistan

ٹوکیو (صداۓ سچ نیوز) جاپان نے سندھ میں دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کی مضبوطی اور سیلاب سے بچاؤ کے منصوبے کیلئے پاکستان کو 2.6 ارب جاپانی ین کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں گرانٹ سے متعلق دستاویزات پر جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی اور وزارتِ اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد حمیر کریم نے دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

بعد ازاں منصوبے کے گرانٹ معاہدے پر جائیکا پاکستان کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی اور وزارتِ اقتصادی امور کی ایڈیشنل سیکریٹری صبیحہ قریشی نے دستخط کیے۔

منصوبے کے تحت سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں حفاظتی بندوں کو مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ دریا کے کناروں کے کٹاؤ سے بچاؤ کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔

جاپان کے تعاون سے حفاظتی بندوں کی تعمیر میں مضبوط کنکریٹ پر مبنی طریقہ اختیار کیا جائے گا، جو پاکستان میں نسبتاً کم استعمال ہوتا ہے۔ جدید ڈیزائن سے بند ٹوٹنے کے خطرے میں کمی اور سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ متوقع ہے۔

منصوبے سے لاڑکانہ ریجن کے تقریباً 7 لاکھ 90 ہزار افراد کو سیلاب کے خطرات سے تحفظ ملنے کی توقع ہے، جبکہ زیرِ آب آنے والے علاقوں اور سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات میں بھی کمی آئے گی۔

جاپانی سفیر اکاماتسو شوئیچی نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جاپان بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔

جاپانی سفیر کے مطابق قدرتی آفات سے پہلے مؤثر حفاظتی اقدامات جاپان کی ترجیحات میں شامل ہیں، منصوبے کا مقصد حفاظتی بندوں کے ٹوٹنے کے خطرے کو کم کرکے لوگوں اور علاقوں کو تباہ کن سیلاب سے محفوظ بنانا ہے۔

جائیکا پاکستان(JICA) کے سینئر نمائندے سوگاوارا تاکایوکی نے کہا کہ منصوبے کے تحت حفاظتی بندوں کو کنکریٹ سے مضبوط بنایا جائے گا، ابتدائی لاگت زیادہ ہونے کے باوجود یہ طریقہ زیادہ پائیدار اور طویل المدتی فوائد کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ صرف مضبوط بند تعمیر کرنے تک محدود نہیں بلکہ انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ اور مستقبل کیلئے زیادہ مضبوط اور سیلاب سے محفوظ سندھ کی تعمیر کا اقدام ہے۔

منصوبے سے دریائے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات مضبوط ہوں گے، مستقبل میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور معاشی خسارے میں کمی آئے گی اور پاکستان میں پائیدار سیلابی خطرات کے انتظام کو فروغ ملے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ICCI President Presenting Shield to Azerbaijan ambassador ICCI President Presenting Shield to Azerbaijan ambassador
پاکستان3 گھنٹے ago

آذربائیجان پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع کا حامل ہے: سفیر

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے...

Distribution of award by FGEHA to investors Distribution of award by FGEHA to investors
پاکستان3 گھنٹے ago

ہاوسنگ اتھارٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز اور ایوارڈز تقسیم کر دیے، خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک...

petrol-pump petrol-pump
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے...

Baluchistan-Terror Baluchistan-Terror
پاکستان4 گھنٹے ago

فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

گوادر (صداۓ سچ نیوز) فتنہ الہندوستان کی گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا...

plane plane
پاکستان4 گھنٹے ago

ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے اہم ہدایت، وزارتِ مذہبی امور نے سفری ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) وفاقی وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے...

Military Force Military Force
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حماس دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہے، اسے فوجی طاقت کے ذریعے ہی غیر مسلح کیا جاسکتا ہے، اسرائیلی انٹیلیجنس رپورٹ

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی اخبار ہارٹز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سینیئر اسرائیلی...

pm shehbaz sharif pm shehbaz sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ترقیاتی کاموں کیلئے160 ارب روپے دیئےجائیں گے، وزیراعظم کی قبائلی عمائدین کو یقین دہانی

قبائلی اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ترقیاتی کونسل اور قبائلی عمائدین کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور...

Drone Drone
تازہ ترین8 گھنٹے ago

سعودی اتحادی افواج نے ریاض اور مدینہ کی فضاؤں میں مزید ڈرونز تباہ کر دیے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی اتحادی افواج نے مزید 5ڈرونز کو تباہ کر دیاہے جس کے بعد آج کے دن...

StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem StarCharge Pakistan and PARCO Gunvor Limited Explore New Energy Opportunities to Shape the Future Mobility Ecosystem
پاکستان8 گھنٹے ago

مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی تشکیل، اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ کے درمیان توانائی کے شعبے میں نئے مواقع کی تلاش

لاہور(صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور پارکو گن وور لمیٹڈ پاکستان میں مستقبل کے جدید موبیلیٹی ایکو سسٹم کی ترقی...

StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to StarCharge Pakistan and Flow Petroleum Explore Strategic Partnership to
پاکستان8 گھنٹے ago

اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول کا پاکستان میں ای وی چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے تعاون پر غور

لاہور (صداۓ سچ نیوز) اسٹارچارج پاکستان اور ہاسکول پیٹرولیم نے پاکستان بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے...

Trending