Connect with us

پاکستان

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک

Pak-Afghan Border in Kurram

کرم (صداۓ سچ نیوز) کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم میں پاک افغان سرحد پر پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش میں خوارج کی معاونت کے لیے افغان طالبان کی پوسٹوں سے بھی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اور تعلق ضلع غذر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے میں ناکامی کے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے، افغان طالبان رجیم سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اس کی سہولت کاری اور سرپرستی کر رہی ہے، افغان طالبان رجیم اپنی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی کی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان2 منٹس ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرمملکت آصف زرداری نے سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگانےکی سمری پردستخط کردیئے،گورنر کےپی صوبے کے ایڈمنسٹریٹر...

Load-shedding in Lahore Load-shedding in Lahore
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے پر پہنچ گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لیسکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے...

Riyadh Airport Riyadh Airport
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی ریاض ائیرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ریاض ائیر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ...

Pak-Afghan Border in Kurram Pak-Afghan Border in Kurram
پاکستان3 گھنٹے ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک

کرم (صداۓ سچ نیوز) کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ریاض ایئرپورٹ پرحملہ خوفناک قرار، ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں شمولیت پر غور

ریاض (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کو خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے حوثیوں...

fazal ur rahman fazal ur rahman
پاکستان3 گھنٹے ago

فضل الرحمان کی کوششیں، حکومت کا گورنر راج کے نفاذ سے پہلے کے پی حکومت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا...

Riyadh Airport in Saudi Arabia Riyadh Airport in Saudi Arabia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی عرب، ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق، 309 زخمی

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد...

Nepal-flood Nepal-flood
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیپال میں تباہ کن سیلاب، گورکھا ضلع کا پورا بازار ریلے میں بہہ گیا

کھٹمنڈو (صداۓ سچ نیوز) نیپال میں ایک اور تباہ کن سیلاب نے تباہی مچا دی، گورکھا ضلع میں سیلابی ریلے...

KP IG KP IG
پاکستان17 گھنٹے ago

آئی جی خیبر پختونخوا نے احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کردیں

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کو احتجاج اور مظاہروں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل ہدایات جاری کردی گئیں۔ آئی...

pti-flag pti-flag
پاکستان17 گھنٹے ago

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی کوشش کا خیرمقدم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرانے کی...

Trending