Connect with us

پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرمملکت آصف زرداری نے سمری پر دستخط کر دیئے

President-Asif-ali-zardari

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگانےکی سمری پردستخط کردیئے،گورنر کےپی صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کےنفاذ کی سمری پردستخط کر دیئے،صدر نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے۔

اعلامیہ ایوان صدرمیں کہاگیا ہےکہ صدرپاکستان کا خیبر پختونخوا میں آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنےکا فیصلہ کیا ہےاورخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کےبڑھتےواقعات،امن وامان کی سنگین صورتحال پر ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایوان صدر کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ سرکاری تنصیبات، بنیادی ڈھانچے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشتگرد حملے بڑھے،صوبائی حکومت دہشتگردی اور لاقانونیت کےمؤثر تدارک میں ناکام رہی۔ 

اعلامیہ کےمطابق صدارتی اعلان آئین کےآرٹیکل 232(1) اورآرٹیکل 234(1) کےتحت جاری کیاگیا،ایمرجنسی کےنفاذکےساتھ اعلان کیاگیاکہ صوبائی حکومت موجودہ حالات میں آئین کےمطابق نہیں چلائی جاسکتی۔

ایوان صدر نےکہا کہ گورنرکےپی وفاقی حکومت کے تفویض کردہ صوبائی حکومتی امور انجام دے سکیں گے،صوبائی اسمبلی کےعلاوہ صوبے کےدیگر اداروں،حکام کےاختیارات گورنر استعمال کرسکیں گے، وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا، مشیران، معاونینِ خصوصی، ایڈووکیٹ جنرل اپنےعہدے فوری طور پرچھوڑدیں گے۔

اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ اجلاس سےخطاب میں کہا اسلام آباد پرچڑھائی کامنصوبہ بنایاگیا ہے اور لانگ مارچ کےذریعےماضی کی بھیانک یادیں تازہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے،ایسی حرکت سے بڑی ملک دشمنی نہیں ہوسکتی،پاکستان نےآپ کو وزیر اعلیٰ بنایا،اب کیا آپ اس کا یہ صلہ دے رہے ہیں؟کیا پاکستان کو لاچار بنانا چاہتے ہیں؟ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور ایسا نہیں ہونے دیا جائےگا۔

وزیراعظم نےمزیدکہاخیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف وفاق کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے اس معاملے پرکوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آتا،دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے اور صورتحال روز بروز خراب ہوتی جارہی ہے

وزیراعظم نےکہاخیبرپختونخوا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ رہا ہے،جہاں انسداد دہشتگردی کےلیے 800 ارب روپےفراہم کیےجاچکے ہیں،صوبے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط نہیں بنایا گیا،فراہم کردہ فنڈزکہاں خرچ ہوئے،اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا مولانا فضل الرحمان نے معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن موجودہ حالات میں پانی سر سے گزر رہا ہے،اب فیصلہ متعلقہ فریقوں نے کرنا ہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

islamabad-police-2 islamabad-police-2
پاکستان10 منٹس ago

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا حکم

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی...

kpk-govt kpk-govt
پاکستان36 منٹس ago

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد...

Governor Faisal Karim Kundi Governor Faisal Karim Kundi
پاکستان45 منٹس ago

خیبر پختونخوا کے عوام مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بیرسٹرگوہر

پشاور (صداۓ سچ نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی...

President-Asif-ali-zardari President-Asif-ali-zardari
پاکستان1 گھنٹہ ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرمملکت آصف زرداری نے سمری پر دستخط کر دیئے

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگانےکی سمری پردستخط کردیئے،گورنر کےپی صوبے کے ایڈمنسٹریٹر...

Load-shedding in Lahore Load-shedding in Lahore
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے پر پہنچ گیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لیسکو ریجن میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے...

Riyadh Airport Riyadh Airport
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان کی ریاض ائیرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے ریاض ائیر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ...

Pak-Afghan Border in Kurram Pak-Afghan Border in Kurram
پاکستان4 گھنٹے ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک

کرم (صداۓ سچ نیوز) کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان...

Trump Trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ریاض ایئرپورٹ پرحملہ خوفناک قرار، ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں شمولیت پر غور

ریاض (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کو خوفناک واقعہ قرار دیتے ہوئے حوثیوں...

fazal ur rahman fazal ur rahman
پاکستان4 گھنٹے ago

فضل الرحمان کی کوششیں، حکومت کا گورنر راج کے نفاذ سے پہلے کے پی حکومت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا...

Trending