پاکستان
خیبر پختونخوا کے عوام مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
صوبے کے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام انتشار اور بدامنی کے بجائے پُرامن اور خوشحال مستقبل چاہتے ہیں، عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے خواہاں ہیں اور مشترکہ کوششوں اور باہمی تجربات سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے امن پسند عوام دہشت گردی اور پُرتشدد کارروائیوں کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگا فساد سے اجتناب کریں۔
انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

