تازہ ترین
احمق کہہ رہے ہیں کہ چین و روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، امریکی صدر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس اور چین ایران کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ناقدین اور مخالفین کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک ایسا کر بھی رہے ہیں تو یہ مدد نہایت محدود سطح پر ہو سکتی ہے، لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ ایسا بالکل بھی کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ماسکو یا بیجنگ تہران کی مدد کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس کا علم ہو جاتا بلکہ بہت جلد علم ہو جاتا۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ماسکو اور بیجنگ تہران کی مدد کرتے ہیں تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے جولائی میں بھی کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ چین اور روس ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تہران کی مدد نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک اس تنازع میں مداخلت کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت برا ہو گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

