Connect with us

تازہ ترین

احمق کہہ رہے ہیں کہ چین و روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، امریکی صدر

US President

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں کہ چین اور روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، مجھے بالکل یقین نہیں کہ وہ ایسا کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ روس اور چین ایران کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ناقدین اور مخالفین کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک ایسا کر بھی رہے ہیں تو یہ مدد نہایت محدود سطح پر ہو سکتی ہے، لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ ایسا بالکل بھی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ماسکو یا بیجنگ تہران کی مدد کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں ممالک کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو کسی قسم کی مدد فراہم کی جا رہی ہوتی تو واشنگٹن کو اس کا علم ہو جاتا بلکہ بہت جلد علم ہو جاتا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ماسکو اور بیجنگ تہران کی مدد کرتے ہیں تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے جولائی میں بھی کہا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ چین اور روس ایران کے ساتھ جاری جنگ میں تہران کی مدد نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر دونوں ممالک اس تنازع میں مداخلت کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے بہت برا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین47 منٹس ago

ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ زیادہ آگے بڑھ گیا، اب معلوم نہیں کس سے بات کررہے ہیں، ٹرمپ

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا شاید کچھ...

train-accident train-accident
پاکستان53 منٹس ago

رحمان بابا ٹرین حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 30 افراد زخمی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) شیر شاہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس پر ریسکیو آپریشن...

Attaullah-Tarar Attaullah-Tarar
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں ہوسکتیں، پی ٹی آئی کے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے تھے،عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک ملک میں دو خارجہ پالیسیاں نہیں...

Khyber Pakhtunkhwa Bar Council Khyber Pakhtunkhwa Bar Council
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 گھنٹہ ago

سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ سطحی ذریعے نے کہا ہے کہ معطل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

united-states-navy united-states-navy
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ممکنہ امریکی حملے، ایران کی مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگی جہازوں کو ڈبونے کی دھمکی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو جوابی کارروائیوں میں مشرق...

US President US President
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

احمق کہہ رہے ہیں کہ چین و روس ایران کی مدد کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند بائیں بازو کے احمق کہہ رہے ہیں...

Balochistan-Police Balochistan-Police
پاکستان1 گھنٹہ ago

قلعہ عبداللہ میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد زخمی

قلعہ عبداللہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دستی بم حملے اور فائرنگ...

Petrol Price Cut and Diesel Price Hike Petrol Price Cut and Diesel Price Hike
پاکستان15 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکا پر مسلسل بھروسا کرنےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی، ایران کی خطےکے ممالک کو وارننگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایرانی فوج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خطے کے ممالک پر...

Trending