Connect with us

پاکستان

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی نہ لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے۔

 سینیٹ میں بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہم یہ نہیں کر سکتےکہ فوج اور پولیس والے شہادتیں دیں، ہماری شہادت ہوتی تھیں اور سی ایم ان کے خلاف تقریر کرتے تھے جو شہید ہوئے، ہم نے سیاسی بات کو دہشتگردی سے نتھی نہیں کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ایوان میں مذاکرات ہوئے، ہماری بات چیت شروع ہی دہشتگردی پر ہوئی تھی، دہشتگردی کے 7 سے 8 نکات پر بات ہوئی، اسد قیصر نے کہا ہم ان سب نکات پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اسد قیصر سے کہا آپ کا اور کے پی حکومت کا نقطہ نظر الگ ہے، پہلے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی تھی۔

محسن نقوی نے کہا مذاکرات کے دوران چوتھی دفعہ 6 تبدیلیاں تجویز کی گئیں ہم نے ان سب کو مانا، جب سب طے ہوا تو تحریر وزیراعلیٰ کو دی گئی ، وزیراعلیٰ نے وہ ٹیکسٹ مراد سعید کو بھیجا، اس کے بعد دو دن کی محنت ضائع ہو گئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا سہیل آفریدی کو مراد سعید آپریٹ کرتے تھے مراد سعید کہاں ہیں؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ مراد سعید سے متعلق تمام انفارمیشن ہے آپ کو بتاؤں گا۔

 ایمرجنسی اور گورنرراج کا آپشن 26 نومبر کو بھی تھا: محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کا آپشن 26 نومبر کو بھی تھا، 25 نومبر کو جب دھاوا بولا جا رہا تھا تو پی ٹی آئی کو کہا کہ ہم آپ کو جگہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا نہیں ہماری بانی سے فون پر بات کرائی جائے پھردھرنے کو مؤخر کریں گے، جب فون پر بات ہوئی تو آدھی پارٹی نے کہا ہم مانتے ہی نہیں، کہا گیا کہ ہم مانیں گے جب ویڈیو میسج ریکارڈ کروائیں گے۔

محسن نقوی بولے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ آپ جاکر ان کا ویڈیو میسج ریکارڈ کر لیں، ہم نے دو گھنٹے انتظار کیا انہوں نے کہا سلاخوں کے پیچھے سے بیان ریکارڈ کراؤں گا، ہم نے وزیراعظم اور صدر کو بتایا، ہم سلاخوں کے پیچھے لےکرگئے انہوں نے کہا میں نے آج ریکارڈ نہیں کرنا کل کروں گا، ہم نے کہا دھرنا ہے وہ آپ کی ریکارڈ نگ کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے کہا  میرے وکیلوں کو بلائیں پھر کروں گا۔

محسن نقوی بولے کہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی، سوال کیا کہ آپ بتا دیں آئین کی کونسی شق کی خلاف ورزی ہوئی؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک ایک شق کو بیٹھ کر دیکھا، آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ اس ایکٹ کو غلط صحیح کہہ سکتے ہیں، ہمارے خیال میں یہ اقدام درست ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے...

Dera Ismail Khan Dera Ismail Khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈی آئی خان میں دو گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد جاں...

pmln-and-mqm pmln-and-mqm
پاکستان2 گھنٹے ago

ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں...

Azerbaijan Against Hijab Ban Azerbaijan Against Hijab Ban
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آذربائیجان، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

باکو (صداۓ سچ نیوز) آذربائیجان کی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں طالبات اور تدریسی عملے کے حجاب پہننے پر...

Raja Nasir Abbas Raja Nasir Abbas
پاکستان3 گھنٹے ago

گورنر راج کے بعد یہ ایسے بولتے ہیں کہ فاتح ہیں، بتائیں کیا عوام راضی ہیں؟ راجا ناصر عباس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ گورنر راج کے...

us-dollar us-dollar
پاکستان3 گھنٹے ago

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اوپن اور انٹربینک مارکیٹ...

women-shadow women-shadow
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں طالبہ لائبہ خودکشی کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال...

Mohsin Naqvi Mohsin Naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

اس دن معاہدہ ہو جاتا تو ایمرجنسی نہیں لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان3 گھنٹے ago

سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی...

Trending