تازہ ترین
پی ٹی آئی حکومت میں دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چند ماہ سے صورتحال انتہائی خراب تھی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ 2018ء میں ملک میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوچکا تھا، امن کےلیے سیاستدانوں نے قربانیاں دی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کےلیے قربانیاں دی، ان قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا، چند ماہ سے وہاں صورتحال انتہائی خراب تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھی تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی، سہیل آفریدی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی ہرممکن کوشش کی۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ڈھائی سال ہر ممکن کوشش کی کہ معاملات بہتر کیے جائیں، پی ٹی آئی کی حکومت ترقی کے سفر کو روکنے پر تلی ہوئی تھی، یہ لوگ آج تک ڈی چوک سے باہر نہیں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے جس طرح کی باتیں کیں وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مضبوط کرنے پر اتفاق رائے کے بعد مذاکرات کو سبوتاژ کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے لیے اب نہیں تو کبھی نہیں والی گھڑی تھی، مجبوراً گورنر راج کا فیصلہ کیا، یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف ایک لفظ بولنے کو تیار نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سب کچھ طے ہونے کے قریب تھا، پی ٹی آئی کے وفد نے آخر میں کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت سے بات کرنی ہے، وہاں شاید ان کو دوسرا 9 مئی کرنے کا حکم تھا تو سب کچھ خراب کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

