پاکستان
ایم کیوایم کے وفد کی وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق فیصلوں پر حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم سے ملاقات کرکے ایم کیوایم کےوفد نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے حکومتی فیصلوں پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کروا دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ مشکل ترین فیصلہ خیبر پختونخوا کے عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سےخالدمقبول صدیقی کی قیادت میں ملنے والے وفد میں وزیرصحت مصطفیٰ کمال،عامرولی الدین،خالدہ اطیب،فاروق ستار، آسیہ اسحاق،ارشدعبداللہ وہرا،امین الحق،خواجہ اظہارالحسن،فرحان چشتی ،سبین غوری،رانا انصر،صوفیہ سعید شاہ، سنجے پروانی اور دیگر شامل تھے۔
وزیراعظم نے وفد کو صوبہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر اعتماد میں لیااور کہا بھرپور کوشش کی کہ کسی طرح ہمیں یہ انتہائی قدم نہ اٹھانا پڑے۔ ہم نےکھلے دل سے مذاکرات کیےلیکن دوسری جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔
وزیر اعظم نے کہا خیبر پختونخوا میں دہشتگردانہ حملوں میں عام شہریوں اورسیکیورٹی فورسزکونشانہ بنایاجارہاتھا ۔ صوبائی حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھانے میں ناکام رہی ۔ وزیراعظم نے لانگ مارچ کو ملک کی بہتر ہوتی معیشت تباہ کرنے کی سازش بھی قرار دیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

