Connect with us

پاکستان

اسلام آباد، گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول

Laiba’s Initial Postmortem

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لائبہ کی موت پھندا لگنے کے باعث ہوئی، مزید تحقیقات کے لیے نمونےفرانزک کے لیے لیب بھیجے گئے ہیں، حتمی رپورٹ فرانزک ٹیسٹ کے بعد مرتب کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں پولیس نے تفتیش آگے بڑھانے کے لیے مقدمے کی بند ایف آئی آر دوبارہ کھول دی تھی۔

مقدمہ لائبہ کے والد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 322 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس نے والد کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔

لائبہ کے والد نے الزام عائد کیا کہ نعمان نامی شخص نے ان کی بیٹی کو تعلیمی ویزے پر امریکا بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کیے اور بعد ازاں رابطہ منقطع کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبہ کو دھوکا دینے کے لیے ملزم نعمان نے چیٹ جی پی ٹی کا سہارا لیا، ملزم نے 3 اکاؤنٹ بنا کر 3 افراد کا کردار خود ہی ادا کیا، لائبہ کے ہر سوال کا جواب ملزم چیٹ جی پی ٹی سے پوچھتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مرکزی ملزم نعمان سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں، ملزم کا پہلا رابطہ مارچ 2023ء میں ہوا جب لائبہ نے انشورنس کمپنی میں انٹرن شپ اپلائی کی، ملزم نعمان 2022ء تک 15 سال اینٹی کرپشن کا ملازم تھا، جو غیر حاضری پر نکالا گیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم نعمان بطور مینجر مختلف انشورنس کمپنیوں میں کام کرتا رہا، ملزم نعمان نے 2025ء میں بلیو ایریا میں ایک انشورنس کمپنی جوائن کی، اس کو اسٹاف کی ضرورت تھی، اس نے لائبہ سے رابطہ کیا، لائبہ نعمان سے ملی لیکن ٹیوشن پڑھانے کی وجہ سے آفس جوائن نہیں کرسکی، ملزم نے بعد میں ٹک شاپ ایڈورٹائزنگ کے لیے لائبہ، اس کی بہن اور والدہ کو رکھ لیا۔

عائزہ نامی لڑکی ٹک شاپ مینج کر کے لائبہ، اس کی بہن اور والدہ کو دیتی تھی، عائزہ کا بھائی امریکا میں تھا، لائبہ نے نعمان سے امریکا کے ویزے کے لیے عائزہ کی مدد مانگی، نعمان نے لائبہ کو کہا کہ وہ امریکا کا ویزا عائزہ کے بھائی کے ذریعے دلوا دے گا، نعمان نے عائزہ بن کر ایک اور اکاؤنٹ بنایا اور لائبہ سے بات کرنا شروع کی، ملزم نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے عائزہ اور اس کے بھائی کا کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق نعمان نے سارے ڈاکیومنٹس لائبہ کو بھیجے اور لائبہ کو بالکل شک نہیں ہوا، نعمان نے انٹرویو کی تاریخ پہلے یکم ستمبر، پھر 17 ستمبر اور پھر 26 ستمبر بتائی، لائبہ کو شک ہوا جس کی وجہ سے اس نے ڈاکیومنٹس چیک کیے اور وہ جعلی نکلے، لائبہ نے اپنے والد سے 21 لاکھ روپے کا پلاٹ بیچ کر رقم لینے کے ساتھ سوتیلی ماں کا زیور بھی نعمان کو دیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لائبہ پر اپنی سوتیلی ماں کا زیور واپس لوٹانے کا پریشر تھا، لائبہ نے نعمان سے کہا کہ باقی پیسے بعد میں دیکھیں گے، اس کی سوتیلی ماں کا زیور واپس کر دے، نعمان نے لائبہ کو نظرِ انداز کرنا شروع کیا اور اس سے رابطہ منقطع کر دیا، جب لائبہ کو کچھ سمجھ نہ آیا تو اس نے خودکشی کر لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم نعمان نے کئی اور خواتین کے ساتھ بھی فراڈ کیا ہے، گرفتاری میں وقت ملنے کی وجہ سے نعمان نے موبائل فون کا سارا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا، موبائل فون کا فارنزک کرانے کے بعد ڈیٹا ریکور کر کے مزید متاثرین کو ڈھونڈا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price (1) petroleum-products-price (1)
پاکستان9 منٹس ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہوگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین16 منٹس ago

آبنائے ہرمز کے قریب پروجیکٹائل ٹکرانے سے متاثرہ بحری جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز کے قریب 23 ستمبر کو پروجیکٹائل ٹکرانے سے متاثرہ بحری جہاز ڈوب گیا۔ لندن سے بین الاقوامی جہاز...

Russia Russia
تازہ ترین21 منٹس ago

روس کا یوکرین کی جانب سے آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ، یوکرین نے الزام مسترد کردیا

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے اس کی 2 آئل...

Muhammad Maqsood Khan Muhammad Maqsood Khan
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

سرحدوں کے اس پار بھی انسان بستے ہیں

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ انسان جب اپنا گھر چھوڑتا ہے تو وہ صرف ایک مکان سے محروم...

kpk-police kpk-police
پاکستان2 گھنٹے ago

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کررہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں کی مدد سے اپنے جدید...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان3 گھنٹے ago

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان...

Laiba’s Initial Postmortem Laiba’s Initial Postmortem
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد، گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی...

Modi Government Modi Government
تازہ ترین3 گھنٹے ago

مودی حکومت نے مسلم بستی کی واٹر سپلائی بند کر دی، معاملہ اقوامِ متحدہ تک  جا پہنچا، بی بی سی

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے...

oil oil
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ محنت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق توانائی...

Trending