تازہ ترین
روس کا یوکرین کی جانب سے آئل ریفائنری پر حملے کا دعویٰ، یوکرین نے الزام مسترد کردیا
ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی ڈرونز نے اس کی 2 آئل ریفائنریز پر حملہ کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ’توانائی جنگ بندی‘ کی صریح خلاف ورزی کی ہے، تاہم یوکرین نے روسی الزام کو جھوٹا دعویٰ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
توانائی کے امور کے لیے روس کے نائب وزیرِ اعظم الیگزینڈر نوواک نے بتایا کہ ’آج یوکرین کی جانب سے ساراٹوف اور ریازان کے علاقوں میں دو آئل ریفائنریز پر حملہ کیا گیا ہے‘۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مشیر دیمیترو لیتوین نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ دیگر مقامات پر حملے ضرور ہوئے ہیں ’لیکن ریفائنریز کو نشانہ نہیں بنایا گیا‘۔
روس کی جانب سے یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے ماسکو پر ڈیزل کی برآمدات کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کے چند روز بعد اتوار کو یکطرفہ طور پر ’توانائی جنگ بندی‘ کا اعلان کیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی نائب وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ یوکرینی فریق توانائی کی اس جنگ بندی کی جانب کوئی مثبت پیش رفت نہیں دکھا رہا‘۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

