Connect with us

پاکستان

سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار، وفاقی آئینی عدالت نے کیس نمٹادیا

Federal Constitutional Court

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر  نمٹا دی۔

 چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی عہدے پر نہیں، اس وقت یہ کیس صرف اکیڈمک سوال کی حد تک رہ گیا ہے، اگرسہیل آفریدی بحال ہوئے تو شیرافضل مروت درخواستیں دوبارہ بحال کرواسکتے ہیں۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد درخواست غیر موثر ہو چکی، کیا حالیہ پیش رفت کے بعد وزیراعلی کیخلاف درخواست سنی جاسکتی ہے؟ حالیہ پیشرفت کے بعد درخواست پر کارروائی نہیں چل سکتی۔

درخواستگزار شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں، سہیل آفریدی کیخلاف درخواست پر مجھے مختصر التواء دے دیں، جس پر جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ الگ ایشو ہیں، وزیراعلی سہیل آفریدی کیخلاف کیس اب زندہ ایشو نہیں رہا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوئی تو سہیل آفریدی بحال ہوجائیں گے، جس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اس وقت تو سہیل آفریدی کے پاس وزیراعلی کا منصب نہیں ہے، وزیراعلی بحال ہوئے تو آپ بھی درخواست بحالی کی متفرق درخواست دے سکتے ہیں۔ ہم یہ درخواست نمٹا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کیس میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ علی امین گنڈاپور سے زبردستی لیے گئے استعفے اور سہیل آفریدی کی غیر آئینی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Income Tax Income Tax
پاکستان13 منٹس ago

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔...

container-ship container-ship
تازہ ترین19 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں آئی فونز اور دیگر قیمی الیکٹرانکس سامان سے لدا جہاز ڈوب گیا

آبنائے ہرمز میں سنگاپور کا پرچم بردار بحری جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔ غیر ملکی خبر...

CTD and Police in Swat. CTD and Police in Swat.
پاکستان24 منٹس ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات (صداۓ سچ نیوز) سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔  سوات میں...

ayaz sadiq ayaz sadiq
پاکستان31 منٹس ago

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تحریک کثرتِ رائے سے منظور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں...

Gohar-Ali-Khan Gohar-Ali-Khan
پاکستان39 منٹس ago

بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق...

The Number of Vehicles The Number of Vehicles
پاکستان46 منٹس ago

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافے کے باعث فضائی آلودگی سنگین ہوگئی۔...

Intelligence-Based Operation Intelligence-Based Operation
پاکستان2 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کا واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک

ضلع واشک (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ...

Mir Raza Case Mir Raza Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت...

Open-AI Open-AI
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا کی 8 ریاستوں میں اوپن اے آئی کے خلاف مقدمات دائر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی 8 ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کر...

School Roof Collapse School Roof Collapse
پاکستان2 گھنٹے ago

پشاور، اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے، 1 خاتون ٹیچر جاں بحق

پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔...

Trending