پاکستان
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس میں بیرسٹر گوہر کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ عدالت نے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی۔
بیرسٹر گوہر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا خالد یوسف چوہدری اور شمسہ کیانی سمیت این سی سی آئی اے حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ بیرسٹر گوہر کو ذاتی طور پر طلب نہیں کیا تھا، صرف تحریری جواب بھجوا دیتے۔ بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی اس اکاؤنٹ کو کلیم نہیں کرتی۔ حالات تبدیل ہو چکے ہیں، جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

