پاکستان
پشاور، اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے، 1 خاتون ٹیچر جاں بحق
پشاور (صداۓ سچ نیوز) پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں پیش آیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں21 بچے اور 1 خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے دبے مزید بچوں اور اسکول کے عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیرِ اعظم کا اظہارِ افسوس
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیرکرنے اور زخمیوں کے لیے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ادھر مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔
انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی بچوں کو بہترین اور بر وقت طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
گورنر کے پی نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
فیصل کریم کنڈی نے حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔
سیکریٹری تعلیم عنایت اللّٰہ وسیم نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی پی ایس آر اے سے کل تک رپورٹ طلب کر لی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

