پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی تحریک کثرتِ رائے سے منظور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے صدارتی فرمان پیش کر دیے گئے۔
دونوں فرمان وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیے۔
خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تحریک کے حق میں 214 جبکہ مخالفت میں 56 ووٹ آئے۔
ووٹنگ کے دوران اپوزیشن کے ارکان نے احتجاج بھی کیا۔
آج وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی سے بھی ملے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

