پاکستان
وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، ساتھ چلیں گے اور ایک یونٹ ہونگے، گورنر کے پی
پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم نے پورے صوبےکو صاف و ستھرا بنانے کا تہیہ کرلیا ہے، صفائی و ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز پشاور سےکیا، کسی کی سفارش نہیں چلےگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گندم کےحوالے سے بھی انکوائری شروع کردی ہے، جوگندم ہمیں ملنی تھی وہ کیسےغائب کی گئی،حقائق سامنےلائیں گے، رپورٹ جلد جاری ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف اچھے ترقیاتی پروجیکٹس ہوں گے، یہاں پر ترقیاتی کاموں پر چارچار محکمے بل بناتے تھے، جوترقیاتی منصوبہ مفید نہ ہو اس پرکام نہیں کریں گے، پیسے کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پرمیٹنگ بلائی ہے، ٹریفک نظام کو بہتر بنائیں گے، ٹریفک قوانین بننےجارہےہیں، چالان کی شکایت ختم ہوجائےگی، باقاعدہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک کا نظام بہتربنائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر واپڈا کےساتھ بیٹھوں گا، بجلی چوری کا زمانہ بھی گیا، اب لوگ بل دیں گے، وہ زمانہ گیا کہ کہا جائے وفاق زیادتی کررہا ہے، لوڈشیڈنگ،گیس بندکررہاہے، بجلی اور گیس کا معاملہ جلد حل ہوگا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وفاق کےساتھ چلیں گے، سب صوبوں کےساتھ ایک پیج پرہوں گے، اب ہمارےاختلافات نہیں ہوں گے، ایک یونٹ ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

