پاکستان
حرمین شریفین کا تحفظ اولین ترجیح، مقدس مقامات پر حملوں پر عسکری قیادت میں شدید غم وغصہ ہے،ترجمان پاک فوج
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے، مذاکرات میں ناکامی اور تصادم کی صورت میں مکہ دفاعی اتحاد حرکت میں آئے گا۔
انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے، سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مقدس مقامات پر حملوں پر پاکستانی عوام، سیاسی، عسکری قیادت میں شدید غم وغصہ ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے، تنازعات کو بڑھانے سے کسی ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مذاکرات میں ناکامی اور تصادم کی صورت میں مکہ دفاعی اتحاد حرکت میں آئے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ بالخصوص حرمین شریفین کا تحفظ، ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کیلئے یہ معاملہ حتمی ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، اس مقصد کے لیے جو بھی تعاون درکار ہے وہ فراہم کیا جا رہا ہے اور آئندہ بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون اور رابطہ جاری ہے۔ یہ تعاون مکہ اتحاد کے قیام سے بھی پہلے جاری تھا۔ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ دفاعی اتحاد کے دروازے ہر اس ملک کے لیے کھلا ہے جو مشترکہ دفاع اور خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتا ہو۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن، استحکام پر یقین رکھتے ہیں، مکہ دفاعی اتحاد کا کوئی بھی جارحانہ ارادہ نہیں، مکہ دفاعی اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف نہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے مزید کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آچکا، مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

