پاکستان
کراچی، گتے کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے میں قابو پالیا گیا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) فائر بریگیڈ نے سائٹ ایریا میں گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 8 گھنٹے بعد قابو پالیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ آگ پر 12 سے زائد فائر ٹینڈر، 3 اسنارکلز اور 2 واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
چیف فائر آفیسر نے یہ بھی کہا کہ فیکڑی میں پلاسٹک کے رول اور پلاسٹک دانہ کے باعث آگ میں شدت تھی۔
فائر بریگیڈ حکام نے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ لگنے والی آگ سے فوری طور پر فیکیٹری کے عملے کو نکال لیا گیا تھا جبکہ آگ تیسرے درجے کی قرار دی گئی۔
حکام کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی، جس نے تیسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، فیکٹری کی بالائی منزل کی دیواریں گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا، جن میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے ایک حصے میں 10 روز قبل بھی آگ لگی تھی، بالائی منزل پر لکڑی، دھاگا، گارمنٹس، فوم پلاسٹک اور دیگر سامان موجود ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فیکڑی میں پلاسٹک دانہ بڑی مقدار میں موجود ہے، پلاسٹک دانہ آگ کی شدت کا باعث بن رہا تھا، آگ پرقابو پانے کے لیے پانی اور فوم کا استعمال کیا گیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

