پاکستان
ملٹی سوسائٹی ممبران کے مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے جامع منصوبہ تیار، چوہدری ندیم سرور
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملٹی سوسائٹی ممبران کے روشن مستقبل اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، تاکہ ممبران کے تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ملٹی سوسائٹی کی ترقی اور رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
ان خیالات کا اظہار ملٹی سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری ندیم سرور، صدر محمد نواز لالی اور نائب صدر راؤ محمد اسلم نے ملٹی خدمت گروپ کی جانب سے نومنتخب ملٹی سوسائٹی کمیٹی کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملٹی خدمت گروپ کے سربراہ حافظ تنویر احمد نے چوہدری ندیم سرور، محمد نواز لالی اور راؤ محمد اسلم کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ ملٹی خدمت گروپ نے سوسائٹی کے ممبران کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے چوہدری ندیم سرور گروپ کا ساتھ دیا تھا۔ امید ہے کہ چوہدری ندیم سرور، محمد نواز لالی اور راؤ محمد اسلم ممبران سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے اور سوسائٹی کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔
چوہدری ندیم سرور، جنرل سیکرٹری ملٹی سوسائٹی، نے الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے پر ملٹی خدمت گروپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ممبران کے مسائل کا حل اور سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
دوسری جانب الیکشن میں کامیابی کے بعد اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے چوہدری ندیم سرور نے محمد نواز لالی، ملک ریحان محمود، ندیم اختر ستی، میجر نفیس عالم بنگش، رانا عبید الرحمن، ناظم الدین مروت و دیگر ممبران کے ہمراہ ملٹی سوسائٹی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر چوہدری ندیم سرور نے مختلف سیکٹرز میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور ممبران کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملٹی سوسائٹی کے تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کے مسائل کا حل اور سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
صدر محمد نواز لالی اور نائب صدر راؤ محمد اسلم نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی سوسائٹی کے ممبران ان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں کسی صورت مایوس نہیں کیا جائے گا۔ ممبران کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور سوسائٹی کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

