پاکستان
ہاوسنگ اتھارٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز اور ایوارڈز تقسیم کر دیے، خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی انویسٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حالیہ آکشن میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے اعلیٰ افسران، آکشن کمیٹی کے اراکین اور بڑی تعداد میں کامیاب سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر ایڈمن تنویر حیدر کھوکھر نے تمام شرکاء کو خوش امدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آکشن کمیٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو محض خریدار یا سرمایہ کار نہیں سمجھتی بلکہ انہیں اپنا بزنس پارٹنر تصور کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی اور سرمایہ کاروں کے درمیان باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون ہی مستقبل کے کامیاب منصوبوں کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کیپیٹل سمارٹ سٹی میں 2 ہزار کنال پر ہاؤسنگ اسکیم، ہاوسنگ اتھارٹی کا معاہدہ طے پا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا FGEHA کی پالیسیوں اور نظام پر اعتماد ادارے کے لیے باعثِ اطمینان ہے اور اتھارٹی اس اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے تمام کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آکشن میں سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت اور اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ FGEHA کی پالیسیوں اور نظام کو سرمایہ کار برادری میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی نے کہا کہ:”آپ ہمارے لیے صرف سرمایہ کار نہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز ہیں۔ آپ نے جس اعتماد کے ساتھ ہاوسنگ اتھارٹی کا انتخاب کیا ہے، ہم اپنی کارکردگی اور عملی اقدامات کے ذریعے ثابت کریں گے کہ آپ کا یہ فیصلہ درست تھا۔”
انہوں نے کہا کہ FGEHA سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کے جائز مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت ہر سرمایہ کار کو خصوصی پروٹوکول اور سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ ہر سرمایہ کار کے ساتھ FGEHA کا ایک فوکل/متعلقہ افسر مقرر کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کار کو کسی بھی معاملے میں دشواری پیش آئے تو وہ براہِ راست متعلقہ افسر سے رابطہ کر سکے اور اس کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔
کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ادارہ سرمایہ کاروں کو بروقت سہولت، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ FGEHA کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وضع کی گئی پالیسیوں اور ادائیگی کے طریقہ کار کا مقصد سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنا ہے۔ اتھارٹی مستقبل میں بھی سرمایہ کاروں کے لیے مزید سہولت بخش اقدامات متعارف کرانے کے لیے کوشاں رہے گی۔
اس موقع پر موجود سرمایہ کاروں نے بھی FGEHA کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیگر اداروں کے بجائے FGEHA کی پالیسیوں، شفاف طریقہ کار اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے FGEHA کا انتخاب کیا ہے۔ سرمایہ کاروں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اتھارٹی مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ان کے مفادات اور سہولیات کو ترجیح دے گی۔


سرمایہ کاروں نے FGEHA کی جانب سے ان کے لیے خصوصی سہولیات اور مسائل کے فوری حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اسے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر سوال و جواب سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سرمایہ کاروں نے براہِ راست ڈائریکٹر جنرل ہاوسنگ اتھارٹی سے مختلف امور اور اپنی سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔ ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی نے سرمایہ کاروں کے سوالات کو غور سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے بیشتر مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر سرمایہ کاروں نے براہِ راست اعلیٰ انتظامیہ تک رسائی اور ان کے سوالات کے فوری جواب اور حل فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اور FGEHA انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے اور انہیں کامیاب آکشن میں شرکت پر مبارکباد پیش کی گئی۔
FGEHA انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ سرمایہ کاروں کے ساتھ باہمی اعتماد، شفافیت اور تعاون کے اصولوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرتا رہے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

