Connect with us

تازہ ترین

عراقی وزیراعظم کا دمشق میں بڑا اعلان، روضہ سیدہ زینبؑ اور جامع اموی کے لیے ایک کروڑ ڈالر عطیہ

Iraqi PM in Damascus Shrines

دمشق (صدائے سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے دمشق کے دورے کے دوران روضہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور تاریخی جامع اموی کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ عطیے میں سے 50 لاکھ ڈالر روضہ حضرت سیدہ زینبؑ جبکہ 50 لاکھ ڈالر جامع اموی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم علی فالح الزیدی نے بدھ کے روز شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ دارالحکومت دمشق میں روضہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر حاضری دی اور مقدس مقام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقدس صحن میں نماز ادا کی اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران عراقی وزیراعظم نے جامع اموی بھی دیکھا، جہاں انہوں نے مقامِ سرِ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور مصلّیٰ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی زیارت کی۔

بیان کے مطابق، وزیراعظم نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے دونوں مقدس مقامات کے لیے عطیہ مختص کیا۔ اس اقدام کو شام کے اہم مذہبی اور تاریخی مقامات کے لیے مالی معاونت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق، سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عراقی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح کی شخصیات میں سے کسی کا یہ پہلا دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کو عراق اور شام کے تعلقات کے تناظر میں بھی اہمیت حاصل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Iraqi PM in Damascus Shrines Iraqi PM in Damascus Shrines
تازہ ترین4 گھنٹے ago

عراقی وزیراعظم کا دمشق میں بڑا اعلان، روضہ سیدہ زینبؑ اور جامع اموی کے لیے ایک کروڑ ڈالر عطیہ

دمشق (صدائے سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے دمشق کے دورے کے دوران روضہ حضرت سیدہ زینب سلام...

mq-9b-drone mq-9b-drone
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اورامریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ  کردیا۔...

barack-obama barack-obama
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کے پاس جوہری ہتھیار تھے ہی نہیں ،سابق امریکی صدر براک اوباما

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) سابق امریکی صدر براک اوباما نےکہا ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار تھے ہی نہیں، ہم...

Maulana Fazlur Rehman Maulana Fazlur Rehman
پاکستان4 گھنٹے ago

کے پی میں بدعنوانی کی نیب تحقیقات میں تیزی، مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کے دعوے جھوٹے نکلے

پشاور (صداۓ سچ نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں بدعنوانی سے متعلق انکوائریوں اور تحقیقات کا عمل...

US and Israel US and Israel
تازہ ترین4 گھنٹے ago

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

امریکا اور اسرائیل معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ امریکی خبر...

pak-army pak-army
پاکستان5 گھنٹے ago

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں جاری، ایک دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری،فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ...

Saudi Arabia Saudi Arabia
تازہ ترین5 گھنٹے ago

حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا، سعودی اتحاد

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ آج صبح حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب...

Khyber Pakhtunkhwa Khyber Pakhtunkhwa
پاکستان5 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ...

kallar kahar kallar kahar
پاکستان18 گھنٹے ago

کلر کہار پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام

کلر کہار (صداۓ سچ نیوز- ملک رفیق انمول) پٹرولنگ پوسٹ بھون پر فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا...

assistant commissioner kalar kahar assistant commissioner kalar kahar
پاکستان19 گھنٹے ago

کلر کہار نے پنجاب بھر میں تحصیل کارکردگی کی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن حاصل کر لی

کلرکہار (صداۓ سچ نیوز-ملک رفیق انمول) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ڈاکٹر تزئین ظفر کی مؤثر قیادت، بہترین انتظامی حکمتِ عملی اور...

Trending