تازہ ترین
عراقی وزیراعظم کا دمشق میں بڑا اعلان، روضہ سیدہ زینبؑ اور جامع اموی کے لیے ایک کروڑ ڈالر عطیہ
دمشق (صدائے سچ نیوز) عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے دمشق کے دورے کے دوران روضہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور تاریخی جامع اموی کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ امریکی ڈالر عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ عطیے میں سے 50 لاکھ ڈالر روضہ حضرت سیدہ زینبؑ جبکہ 50 لاکھ ڈالر جامع اموی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم علی فالح الزیدی نے بدھ کے روز شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہمراہ دارالحکومت دمشق میں روضہ حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر حاضری دی اور مقدس مقام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقدس صحن میں نماز ادا کی اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران عراقی وزیراعظم نے جامع اموی بھی دیکھا، جہاں انہوں نے مقامِ سرِ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور مصلّیٰ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی زیارت کی۔



بیان کے مطابق، وزیراعظم نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے دونوں مقدس مقامات کے لیے عطیہ مختص کیا۔ اس اقدام کو شام کے اہم مذہبی اور تاریخی مقامات کے لیے مالی معاونت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
خبر کے مطابق، سابق شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عراقی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح کی شخصیات میں سے کسی کا یہ پہلا دورہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دورے کو عراق اور شام کے تعلقات کے تناظر میں بھی اہمیت حاصل ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

