تازہ ترین
معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
امریکا اور اسرائیل معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔
امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس نے گزشتہ روز امریکی اور اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سفارتی کوششیں کسی معاہدے پر نہ پہچنے کی صورت میں امریکا اور اسرائیل امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، یہ حملے ممکنہ طور پر 1 ہفتے تک جاری رہیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ فوجی کارروائیوں میں ایران کی قیادت، توانائی کے شعبے، جوہری تنصیبات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ثالث ایران کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ان جوہری تنصیبات تک اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کو رسائی دے جنہیں ماضی میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نقصان پہنچا تھا اور اس کے بدلے ایران کو امریکی پابندیوں میں کچھ نرمی دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
ایک علاقائی ذریعے اور ایک امریکی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ ثالثوں نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ ان تجاویز کو قبول کرنا امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد بڑے حملوں سے بچنے کا شاید واحد راستہ ہو سکتا ہے، ان تجاویز کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات کم کرنا ہے۔
ایکسیوس کے حوالے سے ایک علاقائی ذریعے نے بتایا کہ ایران نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ان تجاویز پر سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکا کا مطالبہ ہے کہ ایران اپنے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے سے دست بردار ہو، جبکہ تہران کا اصرار ہے کہ واشنگٹن پہلے اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایکسیوس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، تاہم معلوم نہیں کہ یہ کوششیں کامیاب ہوں گی یا نہیں، ہمیں یہ معاملہ پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، خواہ کسی معاہدے کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

