پاکستان
گورنر راج سے قبل بیرسٹر گوہر کی سہیل آفریدی سے ملاقات، مذاکراتی مسودے پر اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے ایک روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں وفاقی حکومت کے ممکنہ فیصلے اور مذاکراتی مسودے کی ایک شق پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آگاہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ مذاکراتی مسودے میں دہشت گردی سے متعلق ایک شق پر نظرثانی کرلی جائے تو معاملات بہتر ہوسکتے ہیں اور گورنر راج کا خطرہ ٹل سکتا ہے۔
ملاقات میں جنید اکبر، شاہد خٹک اور شفیع جان بھی موجود تھے، تاہم پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔ بیرسٹر گوہر نے اس معاملے پر اسد قیصر سے بھی آن لائن رابطہ کیا، لیکن وہ بھی اس تجویز سے متفق نہ ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے اختتام پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ’’یہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہماری آخری ملاقات ہوسکتی ہے‘‘۔ بعد ازاں انہوں نے ملاقات کی تفصیلات پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کو بھی بتائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سے ملاقات سے دو روز قبل بیرسٹر گوہر نے شاہد خٹک اور شفیع جان سے رابطہ کرکے انہیں گورنر راج کے ممکنہ فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ مذاکراتی مسودے کی ایک شق پر آمادہ ہوجائیں تو گورنر راج کا خدشہ ختم ہوسکتا ہے۔ انہی رابطوں کے بعد سہیل آفریدی نے بیرسٹر گوہر کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے واپسی پر صوابی کے مقام پر بیرسٹر گوہر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام موصول ہوا، جس میں انہوں نے پیش رفت سے متعلق دریافت کرتے ہوئے ’’Any Progress?‘‘ لکھا۔ اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا ’’No‘‘۔
دوسری جانب بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ گورنر راج سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس گئے تھے، تاہم انہوں نے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں اور وہ ان پر میڈیا میں بات نہیں کرتے۔
ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو اور مذاکراتی مسودے کی متعلقہ شق سے متعلق تفصیلات تاحال ذرائع سے سامنے آئی ہیں، جبکہ بیرسٹر گوہر نے ان کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

