پاکستان
ٹیکسلا: گانگو چیک پوسٹ پر نوجوان اکمل کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت، کئی روز گزرنے کے باوجود انصاف کا انتظار
ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ: سید مشتاق حسین نقوی، بیورو چیف، صدائے سچ) ٹیکسلا کے نواحی علاقے گانگو چیک پوسٹ پر مبینہ پولیس تشدد سے نوجوان اکمل کی ہلاکت کے واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ اہل خانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ان کے سامنے اکمل کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل خانہ کی جانب سے نوجوان کی بیماری اور خراب طبیعت کا حوالہ دے کر تشدد روکنے کی بارہا اپیل کے باوجود مبینہ طور پر اہلکاروں نے ایک نہ سنی، جس کے نتیجے میں اکمل جاں بحق ہوگیا۔
واقعے پر واہ ٹیکسلا کی سیاسی جماعتوں کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرکے واقعے کی مذمت کی، جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاحال کوئی نمایاں احتجاج سامنے نہیں آیا۔ ایم پی اے محسن ایوب اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کے مذمتی بیانات کے باوجود متاثرہ خاندان کی عملی داد رسی اور مالی معاونت کے حوالے سے کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

پولیس کی جانب سے چند اہلکاروں کی گرفتاری کے باوجود مقامی حلقوں نے تحقیقات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے واقعے کی غیر جانب دار جوڈیشل انکوائری، ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

