Connect with us

تازہ ترین

جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

jd-vance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ  ’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ خود صدر نے بھی گزشتہ رات یہی بات کہی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے۔ اور یہاں سے ہمیں آگے کہاں جانا ہے، اس پر کوئی بھی دیانتدارانہ گفتگو وہیں سے شروع ہونی چاہیے‘۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  اگرچہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ریپبلکن عوام نے مڈٹرم انتخابات میں ووٹ ڈالے، لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔ 

جے ڈی وینس نے اس تبدیلی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ ’ہمارا معاشی پیغام اور بیانیہ اتنا موثر اور واضح نہیں تھا‘۔

حالیہ پولنگ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ 2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ووٹرز اب بنیادی طور پر 4 چیزوں کا مطالبہ کررہے تھے جن میں جنگ ختم کرنا، مہنگائی پر توجہ دینا، امریکا فرسٹ پالیسی اختیار کرنا اور  اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی شامل تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں صدر ٹرمپ کے ایران پر بمباری کرنے کے فیصلے سے قبل، نائب صدر جے ڈی وینس نے اس جنگ پر ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا، انہیں خدشہ تھا کہ امریکا ایک ایسے تنازع میں الجھ جائے گا جس سے نکلنا مشکل ہو گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر جے ڈی وینس 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ صدارتی نامزدگی کے لیے مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ڈیموکریٹس کی کامیابی، ٹرمپ کے سیاسی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ری پبلکن...

petrol-and-diesel-prices petrol-and-diesel-prices
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ اوگرا کی جانب...

ECC ECC
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے نیا طیارہ خریدنے کیلئے رقم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے وی وی آئی پی فلیٹ کیلئے...

jd-vance jd-vance
تازہ ترین2 گھنٹے ago

جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ...

us and israel us and israel
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست اور ڈیموکریٹس کے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں...

taxila-akmal taxila-akmal
پاکستان3 گھنٹے ago

ٹیکسلا: گانگو چیک پوسٹ پر نوجوان اکمل کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت، کئی روز گزرنے کے باوجود انصاف کا انتظار

ٹیکسلا (خصوصی رپورٹ: سید مشتاق حسین نقوی، بیورو چیف، صدائے سچ) ٹیکسلا کے نواحی علاقے گانگو چیک پوسٹ پر مبینہ...

Salman Akram Raja Salman Akram Raja
پاکستان3 گھنٹے ago

بانی چیئرمین کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو قبول نہیں، سلمان اکرم راجا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے...

FFC FFC
پاکستان3 گھنٹے ago

ایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے "بہترین ای ایس...

Rana-Sanaullah Rana-Sanaullah
پاکستان3 گھنٹے ago

پی ٹی آئی 28 ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غلط ہےکہ ہماری...

mujtaba-khamenei mujtaba-khamenei
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج پر ردعمل آگیا۔...

Trending