پاکستان
پی ٹی آئی 28 ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرے گی، مشیر وزیراعظم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ غلط ہےکہ ہماری پالیسی ٹرمپ سے اچھے تعلقات قائم کرنا ہے، مخالفین کہتے تھے کہ ٹرمپ آئے گا تو پتا چل جائے گا، ہمیں ٹرمپ سے ڈرایا جا رہا تھا،ہم نے ٹرمپ سے دوستی نہیں کی،صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رُکوائی،ٹرمپ نے معرکہ حق میں کردار ادا کیا،ہم نے ان کے کردار کو تسلیم کیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کا تقاضا ہے ہمارے امریکا سے تعلقات اچھے رہنے چاہئیں، سیاسی وعسکری قیادت نے امریکا سے تعلقات کو اچھے طریقے سے سمجھا، ایران بھی پاکستان پر اعتماد کر رہاہے، ہمیں سعودی عرب کا بھی اعتماد حاصل ہے، جنگ ختم کرنے کیلئے پاکستان نےجتنی کوششیں کیں کسی نے نہیں کیں، ٹرمپ سے تعلقات بنائے رکھے ہوتے تو ایران،سعودیہ سے کیسے تعلقات رکھے جا سکتےتھے؟ہمارے امریکا،ایران اور سعودی عرب سے تعلقات شخصیت نہیں،ریاستی سطح کےہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل بلاول بھٹو کو دعوت دی تھی، کل وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں نئےصوبوں سمیت تمام مسائل پر بات ہوئی، انتظامی یونٹس اور خودمختار بلدیاتی نظام بنیادی اہمیت کاحامل ہے، صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں آناچاہیے،پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے، صوبوں سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے، پارلیمانی کمیٹی میں پارلیمنٹ سے باہر موجود افراد کو بھی ہوناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیے، اتفاق رائے کا وقت آئے گا تون لیگ بھرپور کردار ادا کرےگی، مولانافضل الرحمان نے کبھی اپنے بندے کو گورنر لگانے کا نہیں کہا، مولانافضل الرحمان نے کےپی کے اقتدارمیں کوئی حصہ نہیں مانگا تھا،مولانافضل الرحمان کو کےپی کے معاملات کے حوالے سے ساتھ ملانا چاہیے، مولانافضل الرحمان اور بیٹے کو نوٹس بھجوائے گئے،ان سے متفق نہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ کراس فائر بند ہونی چاہیے،مولانافضل الرحمان سے کوئی حساب نہیں چکانا،دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے سواکوئی آپشن نہیں، شہدا کی قربانیوں کا اعتراف ہے کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ پر توجہ دیں،مولانافضل الرحمان نےبات کی ہے تو ہمیں اُن سے بات کرنی چاہیے،ہماری طرف سے باتیں ہوئیں تومولانافضل الرحمان کا غصہ مزیدبڑھا، وزیراعظم کاخیال ہے مولانافضل الرحمان والے معاملے سے نقصان ہو سکتا ہے، مولانافضل الرحمان سے حالیہ دنوں میں بات نہیں ہوئی، جب شروعات ہوئی تومولانا اسعد محمود سے بات ہوئی تھی،نوٹس کے معاملات سیٹل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی محسن نقوی سے ملتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے کو نرم گوشہ کہا جا رہا ہے تو یہ غلط ہے، پیغامات ملتے تھے،بیانیے بنتے تھے،اس لئے ملاقاتیں بندہوئی تھیں، پی ٹی آئی28ویں ترمیم اورصوبوں کوسپورٹ نہیں کرےگی، بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام لانا اور نئے صوبے بنانا چاہتے تھے،بانی پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکریہ منصوبہ تھا،میرانہیں خیال کہ تحریک انصاف کو کوئی آپشن دیا گیا ہو۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

