تازہ ترین
ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی، امریکہ کے ساتھ تعلقات کو تین بڑے چیلنجز کا سامنا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست اور ڈیموکریٹس کے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں کنٹرول کے بعد اسرائیل کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تین بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ امریکی اخبار دی یروشلم پوسٹ کے تجزیے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی، کانگریس میں ڈیموکریٹس کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اور 2028 کے صدارتی انتخابات واشنگٹن اور اسرائیل کے تعلقات کو نئی سمت دے سکتے ہیں۔
تجزیے کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی ایک اہم وجہ بنی، جبکہ ایگزٹ پولز میں 62 فیصد ووٹرز نے جنگ کی مخالفت کی۔ ٹرمپ کے سامنے دو ممکنہ راستے ہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات میں رعایتیں دے کر سفارتی معاہدہ کرنا یا محدود مگر طاقتور فوجی کارروائی کے ذریعے جنگ ختم کرکے امریکی فوجی مداخلت کم کرنا۔ دونوں صورتوں میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کے درمیان اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کا کنٹرول اسرائیلی پالیسی، غزہ جنگ اور اسرائیل کو امریکی فوجی امداد کے حوالے سے سماعتوں، تحقیقات اور قانون سازی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی میں اسرائیل پر تنقید اور فوجی امداد مشروط کرنے کے مطالبات بھی بڑھ رہے ہیں۔
تجزیے میں کہا گیا ہے کہ 2028 کے صدارتی انتخابات بھی اسرائیل کیلئے ایک اہم چیلنج بن سکتے ہیں۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور مشی گن کے نومنتخب سینیٹر عبدل السید جیسے سیاستدانوں کی کامیابی ڈیموکریٹک امیدواروں کو اسرائیل پر سخت تنقیدی مؤقف اپنانے کی ترغیب دے سکتی ہے، جبکہ آئندہ صدارتی امیدوار کو بھی پارٹی کے بدلتے ہوئے رجحانات کے پیش نظر اسرائیل کے بارے میں زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے کا دباؤ ہوسکتا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

