تازہ ترین
جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکنز کی ہار کی وجہ ایران جنگ کو قرار دے دیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ ایران جنگ کو قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں جے ڈی وینس نے لکھا کہ ’ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔ خود صدر نے بھی گزشتہ رات یہی بات کہی تھی۔ سب جانتے ہیں کہ ہم کیوں ہارے۔ اور یہاں سے ہمیں آگے کہاں جانا ہے، اس پر کوئی بھی دیانتدارانہ گفتگو وہیں سے شروع ہونی چاہیے‘۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ریپبلکن عوام نے مڈٹرم انتخابات میں ووٹ ڈالے، لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیے۔
جے ڈی وینس نے اس تبدیلی کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ ’ہمارا معاشی پیغام اور بیانیہ اتنا موثر اور واضح نہیں تھا‘۔
حالیہ پولنگ ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ 2024 میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ووٹرز اب بنیادی طور پر 4 چیزوں کا مطالبہ کررہے تھے جن میں جنگ ختم کرنا، مہنگائی پر توجہ دینا، امریکا فرسٹ پالیسی اختیار کرنا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی شامل تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں صدر ٹرمپ کے ایران پر بمباری کرنے کے فیصلے سے قبل، نائب صدر جے ڈی وینس نے اس جنگ پر ہچکچاہٹ کا اظہار کیا تھا، انہیں خدشہ تھا کہ امریکا ایک ایسے تنازع میں الجھ جائے گا جس سے نکلنا مشکل ہو گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر جے ڈی وینس 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ صدارتی نامزدگی کے لیے مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک ہوں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان10 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

