Connect with us

پاکستان

وزیراعظم امدادی پیکیج کے تحت سانحہ ترلائی کلاں کے 40 شہداء کے لواحقین کو 20کروڑجاری، 168زخمیوں کی ادائیگیاں بھی تیار

syed zeeshan

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز ) سانحہ ترلائی کلاں کے 40 شہداء کے لواحقین وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے امدادی پیکیج کے 20کروڑروپے کے چیک جاری کردیے گئے ہیں جبکہ اس سانحے کے زخمیوں کے امدادی چیک بھی تیار کرلیے ہیں جو تمام تر زخمیوں میں تقسیم کردیے جائیں گے ۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر سانحہ ترلائی کلاں کے متاثرین کی بحالی کیلیے امدادی پیکیج پر عملدرآمد کے لیے کام تیز کردیا ۔ اس حوالے سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن و سا بق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کیساتھ کوآرڈنیشن کی بدولت شہداء کے لواحقین میں پچاس پچاس لاکھ روپے کے چیک جاری کرنے کے بعد ایسے تمام زخمیوں جن کے کوائف مکمل تھے انکے لیے امدادی چیک تیار کرلیے گئے ہیں اور جن زخمیوں کے کوائف نامکمل ہیں ان کے حوالے سے جلد ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی تاکہ تمام متاثرین کو فوری طور پر چیک جاری کیے جاسکیں۔

تین شہداء کے لواحقین کے اسلام آباد سے باہر ہونے کی وجہ سے چیک وصول نہیں کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ترلائی وزیراعظم امدادی پیکیج : لواحقین میں پچاس، پچاس لاکھ روپے کے چیک تقسیم

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے انھیں ضلعی انتظامیہ کی تمام تر امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی دیگر زخمی جن کے کوائف نامکمل ہیں جیسے ہی انکے کوائف مکمل ہو جائیں گے انکے چیک تیار کر لیے جائیں گے ۔

علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےگزشتہ دنوں سانحہ کے ایک اور شہید ساجد حسین کاجسد خاکی اور دس لواحقین کو بذریعہ پی آئی اے سکردو بھجوانے کا انتظام بھی وزیراعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان علی نقوی کی کوآرڈنیشن کے ساتھ کیا۔

امدادی پیکیج پر بروقت عملدرآمد ہونے پر شہداء اور زخمیوں کے لواحقین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،وزیرداخلہ سید محسن رضا نقوی اور اسلام آباد انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا

یادرہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں کی کل تعداد 168 ہے۔ شدید زخمیوں کیلیے 30لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کیلیے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا تھا

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

nasir abbas nasir abbas
پاکستان7 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان8 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین8 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

mohsin-rezaei mohsin-rezaei
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے 7 شرائط پیش کرنے کی تصدیق کر دی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پیش کرنے کی تصدیق کردی۔ ایران کی...

Pims-hospital Pims-hospital
پاکستان10 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کی صورتحال، پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی اسپتالوں نے تیاریاں مکمل کرلیں،...

Palestinian Palestinian
تازہ ترین10 گھنٹے ago

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور  جنگ...

Trump-Camp-David Trump-Camp-David
تازہ ترین10 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں قیام مختصر کردیا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں اپنا قیام مختصر کرتے...

Hafiz Naeem Hafiz Naeem
پاکستان10 گھنٹے ago

آج بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کراچی دھرنے سے خطاب میں کہا ہے کہ آج بذریعہ...

Operation in Balochistan Operation in Balochistan
پاکستان10 گھنٹے ago

بلوچستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب، آئی ایس پی آر

قلات (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا...

Trending