Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی میں ہزار اختلاف ہونے کے باوجود ایک چیز پر اتفاق ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں، خواجہ آصف

Khawaja-Asif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ہزاروں اختلافات پائےجاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان سب کا ایک چیز پر اتفاق ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے لیے “رہائی فورس” بنانے جا رہی ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف زبان تک نہیں کھولے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی شہدا کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرتی ہے، حالانکہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ترجیح اول و آخر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں اور صوبے کے مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو، صوبہ گیا بھاڑ میں” جیسی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، اور یہ کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے اندرونی اختلافات سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مختلف گروپوں میں ہزاروں اختلافات پائے جاتے ہیں، تاہم ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں جبکہ باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Professor-Cheng-Zhizhong Professor-Cheng-Zhizhong
پاکستان41 منٹس ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی مشرق وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاس ہیں، چینی تجزیہ کار

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی ماہرِ بین الاقوامی امور پروفیسر چنگ ژیژونگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین52 منٹس ago

ایران کا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کا اعلان

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران امریکا جنگ میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آگئی،ایران نے ایک ماہ سے زائد عرصے...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان1 گھنٹہ ago

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی بوسنیا اور ہرزیگووینا کے وزیرِ خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ میں منعقدہ انطالیہ...

keir-starmer keir-starmer
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

برطانیہ، اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ لارڈ مینڈلسن...

inflation inflation
پاکستان3 گھنٹے ago

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل 5 ہفتے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔ پانچ ہفتوں تک...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان3 گھنٹے ago

لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر...

pakistan-electricity-distribution-companies pakistan-electricity-distribution-companies
پاکستان3 گھنٹے ago

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ ہو گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شارٹ فال 4...

oil oil
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم ہوگئی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی۔ عالمی میڈیا...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یورپی ممالک میں آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، فرانس

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانسیسی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی ممالک...

gold gold
پاکستان4 گھنٹے ago

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔ آل پاکستان...

Trending