تازہ ترین
ہتھیار یا موت: ٹرمپ کا پاسداران انقلاب کو سخت پیغام
نیویارک (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں ’’بڑی جنگی کارروائیاں‘‘ شروع کر دی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ اس دوران امریکی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کے مطابق حملوں کا مقصد ایرانی میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا اور اس کی بحریہ کو ختم کرنا ہے۔
یہ پیش رفت امریکا اور اسرائیل کی جانب سے بارہا دی جانے والی ان وارننگز کے بعد سامنے آئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اگر ایران نے اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام جاری رکھے تو اسے دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
اپنے ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت امریکیوں کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، لیکن امریکا مستقبل کے تحفظ کے لیے یہ کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں جانی نقصان ہو سکتا ہے، مگر یہ ایک ’’اعلیٰ مقصد‘‘ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کی مسلح فورسز اور پاسدارانِ انقلاب کے ارکان کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سرینڈر کی صورت میں انہیں استثنیٰ دیا جائے گا، بصورت دیگر انجام ’’یقینی موت‘‘ ہو سکتا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر کئی مذاکراتی دور ہوئے، تاہم جمعرات کو ہونے والے تازہ مذاکرات بھی کسی معاہدے کے بغیر ختم ہو گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ہر موقع مسترد کیا اور جوہری عزائم ترک کرنے سے انکار کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

