تازہ ترین
ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) آپریشن ایپک فیوری کے دوران ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکا منتقل کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے کویت کے پورٹ شعیبہ میں ایک امریکی فوجی تنصیب پر ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، جن کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا۔
امریکی فوجیوں کی میتیں منتقلی کی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
اس سے قبل پینٹاگون نے ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں میں سے 4 کی شناخت ظاہر کی تھی، جن کا تعلق آئیووا میں قائم امریکی آرمی ریزرو کے ایک یونٹ سے تھا، بعد میں آخری 2 کی شناخت بھی ظاہر کر دی گئی تھی۔
ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں میں چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزان اور میجر جیفری آر او برائن بھی شامل تھے، 45 سالہ میجر جیفری آر اوبرائن، کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ 54 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مرزن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

