Connect with us

تازہ ترین

“اَماں جندو” خاموشی کی صدا- از زوار عبدالستار درس

President-Karachi-Editors-Club-Mubashir-Hassan

تحریر :مبشر میر،صدر کراچی ایڈیٹرز کلب

ادب جب اپنے عہد کی گواہی بنتا ہے تو وہ محض کہانی نہیں رہتا بلکہ ایک اخلاقی دستاویز میں ڈھل جاتا ہے۔ مائی جندو اسی نوع کی ایک تحریر ہے، ایک ایسی داستان جو طاقت کے ایوانوں کے مقابل ایک بے سروسامان مگر باوقار ماں کی استقامت کو تاریخ کے حاشیوں سے اٹھا کر متن میں لے آتی ہے۔ یہ کہانی کسی فردِ واحد کی نہیں، ایک اجتماعی دکھ، ایک اجتماعی مزاحمت اور ایک خاموش بغاوت کی علامت ہے۔

زوارعبدالستار درس نے مائی جندو کو محض ایک کردار کے طور پر نہیں برتا، بلکہ اسے ایک تہذیبی استعارہ بنا دیا ہے—وہ استعارہ جس میں ماں کی ممتا، محرومی کا کرب اور حاصلاتِ انصاف کی جستجو ایک ہی سانس میں سمٹ آتے ہیں۔ ان کی نثر میں کوئی مصنوعی تزئین نہیں، مگر ایک داخلی وقار اور دردمندی ہے جو قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ جملے سادہ ہیں، مگر ان کی تہہ میں ایک ایسا ارتعاش ہے جو دیر تک ذہن میں گونجتا رہتا ہے۔

Amma Jindan book by Zawar Abdul Sattar

مائی جندو کی عظمت اس کی کمزوری میں مضمر ہے۔ وہ نہ صاحبِ اختیار ہے، نہ صاحبِ اقتدار- مگر اس کے پاس ایک سچ ہے اور اسی سچ کے سہارے وہ طاقت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی تھی ۔ یہی وہ لمحہ تھا جہاں ایک عام عورت، تاریخ کے غیر مرئی اوراق میں ایک غیر معمولی وجود میں ڈھل گئی ۔ اس کی جدوجہد شور سے عاری ہے، مگر اس کی بازگشت کہیں زیادہ گہری اور پائیدار ہے۔

عدالتیں- جہاں قانون کی زبان میں فیصلے رقم کرتی ہیں، وہیں انسانی دکھ کی بے شمار کہانیاں بھی جنم لیتی ہیں۔ ان ہی راہداریوں میں مائی جندو جیسی مائیں اپنے قدموں کی چاپ چھوڑتی ہیں، اپنے آنسوؤں سے انصاف کے دروازوں کو دھوتی ہیں، اور امید کے چراغ کو بجھنے نہیں دیتیں۔ مگر المیہ یہ ہے کہ یہ کردار ہمارے اجتماعی حافظے میں مستقل جگہ نہیں بنا پاتے۔ نہ کوئی تمغہ، نہ کوئی سرکاری اعتراف- صرف خاموشی۔

یہ خاموشی کیوں؟
یہ سوال اس کتاب کے متن سے زیادہ اس کے پسِ متن میں گونجتا ہے۔

ہم ایک ایسے معاشرے میں سانس لیتے ہیں جہاں طاقت کی کہانیاں تاریخ بن جاتی ہیں اور مزاحمت کی کہانیاں حاشیہ۔ ہم ان کرداروں کو سراہتے ہیں جو ہمارے بیانیے کے مطابق ہوں، مگر جو کردار ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں انہیں ہم نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مائی جندو کو اعزاز نہ ملنا محض ایک فرد کی محرومی نہیں بلکہ یہ ہمارے اجتماعی شعور کی کمزوری کا اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتاب “اماں جندو” پر تبصرہ- جدوجہد، درد اور تاریخ کا زندہ نوحہ

زوارعبدالستار درس کی تحریر اس خاموش ناانصافی کو نہایت مہذب مگر انتہائی مؤثر انداز میں بے نقاب کرتی ہے۔ وہ کہیں خطابت نہیں کرتے، کہیں نعرہ نہیں لگاتے مگر ان کی ہر سطر ایک سوال بن کر ابھرتی ہے۔ کیا ریاست اور سماج کی نظر میں بہادری کا پیمانہ صرف طاقت ہے؟ کیا ایک ماں کی استقامت، اس کی قربانی، اس کی مسلسل جدوجہد کسی اعزاز کی مستحق نہیں؟

“مائی جندو” دراصل ایک اخلاقی آئینہ ہے جو ہمیں ہمارا ہی چہرہ دکھاتا ہے، ہماری ترجیحات، ہماری بے حسی اور ہماری یادداشت کی کمزوری۔ یہ کتاب ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنے ہیروز کے تصور پر نظرِ ثانی کریں۔ کیا ہیرو وہی ہے جس کے پاس اختیار ہو، یا وہ بھی جو بے اختیار ہو کر بھی حق پر ڈٹا رہے؟

اس کہانی کا سب سے بڑا وصف اس کی صداقت ہے- یہ بناوٹ سے پاک، جذبات سے لبریز اور حقیقت سے قریب تر ہے۔ یہی اس کی ادبی قوت بھی ہے اور اخلاقی جواز بھی۔ مائی جندو ایک کردار نہیں رہی، ایک استعارہ بن چکی ہے- ہر اس ماں کا، ہر اس انسان کا، جو ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیتا ہے۔

آخرکار، یہ کتاب ایک خاموش نوحہ بھی ہے اور ایک باوقار احتجاج بھی۔

نوحہ اس بات کا کہ، ہم اپنے اصل ہیروز کو پہچان نہیں پاتے۔

اور احتجاج اس بات پر کہ، پھر بھی وہ ہیروز، بغیر کسی صلے کے، تاریخ کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

“مائی جندو” ہمیں صرف ایک کہانی نہیں سناتیں- یہ ہمیں اس کٹہرے میں لاکر کھڑا کرتی ہیں جس میں پورا معاشرہ جواب ده ہے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

cargo-ship cargo-ship
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یمن کے ساحل کے قریب کارگو بحری جہاز پر نامعلوم افراد کا حملہ

بحیرہ احمر (صداۓ سچ نیوز) یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک کارگو بحری جہاز پر نامعلوم افراد...

dispensery dispensery
پاکستان3 گھنٹے ago

سندھ کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں غیرسرکاری ادارے کے حوالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) محکمۂ صحت سندھ نے صوبے بھر کی تمام سرکاری ڈسپنسریاں ایک سرکاری فنڈڈ غیر سرکاری ادارے...

us-shooting us-shooting
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی شہر نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 4 بچوں...

india-rain-2 india-rain-2
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ممبئی میں طوفانی بارش سے نظامِ زندگی مفلوج، نشیبی علاقے زیرِ آب

ممبئی (صداۓ سچ نیوز) بھارتی شہرممبئی میں طوفانی بارش نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔ چند گھنٹوں کے دوران تقریباً...

supreme-court-of-pakistan supreme-court-of-pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

کنٹریکٹ ملازمین کی سینیارٹی اور پروموشن کا تعین صرف مستقل تقرری کی تاریخ سے ہو گا ،سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نےکنٹریکٹ ملازمین کی پروموشن اور سینیارٹی سےمتعلق اہم قانونی اصول وضع کر تے...

bilawal bhutto bilawal bhutto
پاکستان6 گھنٹے ago

بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے، نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری میں شرکت کریں گے

اسکردو (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال پیپلز...

jail jail
پاکستان6 گھنٹے ago

حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ۔...

murder murder
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈیرہ بگٹی میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروپوں کے...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان6 گھنٹے ago

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مخلتف مقامات پر بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ،خیبرپختونخوا، اور سندھ کے مختلف مقامات پر آج بارش پیشگوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام...

fire fire
تازہ ترین7 گھنٹے ago

نیویارک، یومِ آزادی پر آتش بازی کے دوران بروکلین برج پر آگ بھڑک اٹھی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات پر بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے دوران...

Trending