Connect with us

پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، مذاکرات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ

pm-shehbaz-sharif

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران اسلام آبادمذاکرات کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ کو موجودہ داخلی اور خارجی صورتحال پر اعتماد میں  لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر اور توانائی کی صورتحال پر رپورٹ  اور اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور پاکستان کے ثالثی کردار پر بریفنگ دی۔کابینہ ارکان نے وزیراعظم،نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل کی مصالحتی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت،وزیراعظم شہبازشریف کا ولی عہد کی دعوت پرسعودی عرب جانے کا امکان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے ثمرات کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے متحرک کردار جاری رکھنے کے عزم  کا اظہار کیا گیا، پاکستان کا خطے میں مستقل امن کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیراعظم نے ایران امریکا جنگ بندی کی توسیع کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ، ایران امریکا مذاکرات میں پاکستانی قیادت کے مثبت کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مستقل جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر رابطوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اے آئی میں 1 ارب ڈالرسرمایہ کاری منصوبے پرعملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مصالحتی کردار جاری رکھے گا،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سفارتی محاذ پر مزید متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پاکستان مل کر جنگ بندی کو طویل المدتی امن میں بدلنے کیلئے کوشاں رہے گا، خطے کا امن عالمی معیشت اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

وفاقی کابینہ نے ایران امریکا جنگ بندی کا تسلسل عالمی امن کی ضمانت قرار دیا، تنازع کے پرامن حل کیلئے ’’پل‘‘کا کردار جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا، سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

اجلاس میں مستقل جنگ بندی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تکنیکی تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے  فریقین پر قیام امن کیلئے مستقل جنگ بندی پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

IAIS IAIS
پاکستان59 منٹس ago

بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان تزویراتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے مؤثر انداز...

Federal Investigation Agency (FIA) Federal Investigation Agency (FIA)
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایف آئی اے اسلام آباد زون میں سخت محکمانہ احتساب، 10 ملازمین برطرف، 8 کی تنزلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد زون نے محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں،...

CM-Sohail CM-Sohail
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ...

Balochistan Security Forces Balochistan Security Forces
پاکستان3 گھنٹے ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 33 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں...

Ministry-of-Information Ministry-of-Information
پاکستان3 گھنٹے ago

وزارت اطلاعات کا فیکٹ چیک، پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا افغان طالبان کا دعویٰ جھوٹا قرار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے فیکٹ چیک کرتے ہوئے افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی...

smog smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ لاہور میں فضائی...

weather weather
پاکستان3 گھنٹے ago

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آج سے 30 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا...

Russian Drone Attack on Ukraine Russian Drone Attack on Ukraine
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یوکرین پر روسی ڈرون حملہ، اسرائیلی نوجوان ہلاک

کیف (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 14 سالہ اسرائیلی نوجوان ہلاک ہوگیا۔  تل...

US-strikes-Iran US-strikes-Iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا تو پھر خطے میں کسی بھی ملک کا طیارہ اڑان نہیں بھر سکے گا، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی فلائٹ آپریشن متاثر ہوا...

Mausoleum of Masooma-e-Sindh Mausoleum of Masooma-e-Sindh
پاکستان4 گھنٹے ago

روضۂ اطہر معصومۂ سندھ کی تعمیر تکمیل کے قریب

اگھم کوٹ (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی اگھم کوٹ سندھ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روضۂ اطہر معصومۂ...

Trending