تازہ ترین
امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی سینیٹ کام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی، کہا کہ امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا ہے، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔
عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ’’ایم وی توسکا‘‘ کنٹینر شپ ہے جو ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7 گھنٹے پہلے ، ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس رکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر بند، ورک فرام ہوم کا اعلان
اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا۔
امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔
توشکا TOUSKA’ نامی اس بحری جہاز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جو اس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا، صدرٹرمپ
جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اورایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے، امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نے سننے سے انکار کر دیا۔
امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا، جہاز اب امریکی میرینز کے قبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے؟
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

