Connect with us

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر

JDVance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان موخر ہوا ہے۔

میڈیا سے معاملے سے باخبر امریکی حکام نے بات چیت کی اور کہا کہ  جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

وہائٹ ہاؤس حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وہائٹ ہاؤس میں ہوگی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی تھی کہ امریکا اور ایران سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ 2 ہفتے کی کمزور جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کی مدت کل (بدھ) کو ختم ہوری ہے۔

اس قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کیلئے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

italian-prime-minister-giorgia-meloni italian-prime-minister-giorgia-meloni
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا ٹرمپ پر جوابی وار، الزامات مسترد کردئیے

روم (صداۓ سچ نیوز) اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کو بے بنیاد اور...

jd vance jd vance
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

برگن اسٹاک (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ...

us-army us-army
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران میں زمینی کارروائی کیلئے 10 لاکھ فوجیوں کی ضرورت پڑسکتی ہے، مشیر امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

معاہدہ نہ ہونے پر ٹول عائد کر سکتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 60 روزہ مدت ختم ہونے...

us-iran-deal us-iran-deal
پاکستان5 گھنٹے ago

ایران امریکا جنگ بندی کے اسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ایران امریکا جنگ بندی کےاسلام آباد ایم او یو پرعملدرآمد کیلئے تکنیکی مذاکرات آج ہوں...

fgeha fgeha
پاکستان17 گھنٹے ago

سیکٹر ایف۔14 اور ایف۔15 کو اسلام آباد کا جدید ترین گرین سٹی بنانے کے عملی اقدامات شروع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر F-14 اور F-15 کو پاکستان کے جدید ترین،...

sardar aurangzeb sardar aurangzeb
پاکستان17 گھنٹے ago

سردار اورنگ زیب سرور کی برطانیہ آمد، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ و دیگر کی ملاقات

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) کوٹلی کے معروف سردار گھرانے کے سابق کونسلر بلدیہ کوٹلی اور گورنمنٹ کنٹریکٹر سردار اورنگ زیب...

overseas pakistani and kashmiri overseas pakistani and kashmiri
پاکستان17 گھنٹے ago

لوٹن، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے وفد نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات

لوٹن (صداۓ سچ نیوز) لوٹن میں اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں، مذہبی رہنماؤں اور...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 5 تحریر: سید ارشد علی نقوی ایام حج میں حج کو چھوڑ کر کربلا کی...

Lebnon Lebnon
تازہ ترین19 گھنٹے ago

اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، بچوں سمیت 16 افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی حزب اللّٰہ کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان پر بم باری...

Trending