Connect with us

پاکستان

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

Hafiz Naeem Ul Rehman

کراچی (صدائے سچ نیوز) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

جاری کیے گئے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ‏لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ یہ اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور کاروبار کو برباد کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے، عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا جن کا اطلاق آج 25 اپریل 2026ء سے ہو گیا۔

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول دونوں کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 353 روپے 42 پیسے سے بڑھا کر 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت 366 روپے 58 پیسے سے بڑھا کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتیں آئندہ ہفتے کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین3 منٹس ago

55 فیصد امریکی شہری صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حامی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی جریدے نیوز ویک نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ...

maryam-nawaz maryam-nawaz
پاکستان14 منٹس ago

پنجاب حکومت کا وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانے کا فیصلہ، نام کلثوم نواز میڈیکل کالج ہوگا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب حکومت نے وہاڑی میں میڈیکل کالج بنانےکا فیصلہ کیا ہے،تعلیمی ادارے کا نام کلثوم نواز...

masoud pezeshkian masoud pezeshkian
تازہ ترین24 منٹس ago

عوام بجلی کی بچت کریں، گھر میں 10 کی بجائے صرف 2 بلب جلائیں، ایرانی صدر کا پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل...

shehbaz-sharif shehbaz-sharif
پاکستان37 منٹس ago

وزیراعظم سے عباس عراقچی کی ملاقات، ایرانی قیادت کے موقف سے آگاہ کیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے جس دوران...

Gold prices increased Gold prices increased
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا پھر مہنگا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونا پھر مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن...

Public Transport Public Transport
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور: بسوں کے کرایوں میں اضافہ

لاہور (صدائے سچ نیوز) لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹرز اونرز...

Hafiz Naeem Ul Rehman Hafiz Naeem Ul Rehman
پاکستان3 گھنٹے ago

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صدائے سچ نیوز) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی...

inflation inflation
پاکستان7 گھنٹے ago

سالانہ بنیاد پرمہنگائی 14 فیصد تک جا پہنچی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.33 فیصد کمی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ مہنگائی میں ہفتہ...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف کی دھمکی دے دی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو بھاری ٹیرف کی دھمکی دے دی۔ برطانوی اخباردی ٹیلیگراف...

KhatamalAnbiya KhatamalAnbiya
تازہ ترین8 گھنٹے ago

برطانیہ کا پاسداران انقلاب ایران کو دہشتگرد تنظیم قرار دینےکیلئے قانون سازی کا فیصلہ

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہےکہ انکا ملک ایران کی پاسداران انقلاب کو...

Trending