تازہ ترین
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا, ایرانی وزیر خارجہ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث قرار دیدیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے برکس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا، جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی، ایران سے متعلق متحدہ عرب امارات اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا وقت آگیا ہےکہ امریکا کی غنڈہ گردی کو تاریخ کےکوڑے دان میں پھینک دیا جائے، امریکی غنڈہ گردی کے خلاف ہماری مزاحمت نئی جنگ نہیں، ہم میں سے اکثر قومیں اسی جبر کا مختلف شکلوں میں سامنا کرتے رہے ہیں۔
عباس عراقچی بولے وقت آگیا ہے ہم مشترکہ طور پر آگے بڑھیں، غنڈہ گردی کا یہ عمل تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالے جانے کے قابل ہے، آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے کے قریب ہیں اور ہم اس مشترکہ اور خطرناک چیلنج کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا زوال پذیر سلطنتیں اپنے انجام کو روکنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی تاہم یو اے ای نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ امارات کی تر دید کر دی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

