پاکستان
پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
لاہور (صداۓ سچ نیوز) پنجاب میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پچیس سے اکتیس مئی کے دوران شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب میں درجہ حرارت بیالیس سے پینتالیس ڈگری جبکہ جنوبی پنجاب میں سینتالیس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے بتایا کہ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ بھی موجود ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ مکمل طور پر تیار رہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح دس سے شام چار بجے تک براہ راست دھوپ سے گریز کریں، زیادہ پانی پئیں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے کیسز سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں امدادی کیمپ، صاف پانی، او آر ایس اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

