Connect with us

پاکستان

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ ترکیہ، ترک فضائیہ کے سربراہ، قومی دفاع سے ملاقاتیں

Zahir-Babar-Siddhu

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سرکاری دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ترکیہ کی اعلیٰ دفاعی، فضائیہ اور ایرو اسپیس قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے ترک فضائیہ کے سربراہ، وزیرِ قومی دفاع یاسر گلر سے ملاقاتیں کیں۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقاتوں میں ایرواسپیس جدت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں اشتراک کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں جنرل ضیا کمال کادی اوغلو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف کو تاریخی اور پرُتپاک استقبال کے ساتھ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک ایئر چیف نے ترک پائلٹوں کی تربیت میں پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیات کا ڈیٹا دشمن خفیہ ایجنسیوں کو  فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترک وزیرِ دفاع سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تربیت، استعداد کار میں اضافے، ایرو اسپیس تعاون میں گہرے روابط تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی ایئر اسٹاف نے بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی افسر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فضائی ٹیکنالوجی میں جدت، ڈرونز، جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی نسل کی دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

shahid-rind shahid-rind
پاکستان6 منٹس ago

زیارت کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 1 کروڑ 11 لاکھ روپے امداد کے ریلیز آرڈر جاری

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان حکومت نے زیارت کے شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 1 کروڑ 11 لاکھ...

donald trump donald trump
تازہ ترین16 منٹس ago

ایران نے ہم سے مذاکرات جاری رکھنےکی درخواست کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا سلسلہ...

muhammad-amir muhammad-amir
پاکستان53 منٹس ago

پاکستان کے سابق فاسٹ بولرمحمد عامر کا دی ہنڈرڈ میں معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا انگلینڈ کی فرنچائز لیگ دی ہنڈرڈ میں...

PDMA-KP PDMA-KP
پاکستان60 منٹس ago

پی ڈی ایم اے کا خیبر پختونخوا میں بارشوں کا الرٹ جاری

پشاو (صداۓ سچ نیوز) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں 11 اور 12جولائی کو بارشوں کا الرٹ جاری...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت فی الفور پٹرول کی قیمت 225 روپے پر لائے، امیرجماعت اسلامی ملتان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار نے مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف احتجاجی...

jd vance jd vance
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

امریکی ملازمتیں امریکیوں کیلئے ہیں، غیر ملکی فراڈیوں کیلئے نہیں، جے ڈی وینس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایچ-1 بی ویزا تحقیقات پر مؤقف دیتے ہوئے کہا...

security-forces-operation-kpk security-forces-operation-kpk
پاکستان2 گھنٹے ago

آپریشن شعبان، زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری، پانچ جولائی سے جاری آپریشنز میں 79 خارجی جہنم واصل

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیاں  جاری ہیں  جبکہ  آپریشن شعبان میں 24گھنٹے...

trump-netanyahu trump-netanyahu
تازہ ترین7 گھنٹے ago

اسرائیل نے ٹرمپ کو ایران کے قاتلانہ منصوبے سے آگاہ کیا، امریکی اخبار

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ اسے ایسی خفیہ...

Andy-Barham Andy-Barham
تازہ ترین7 گھنٹے ago

قیادت سنبھالی تو اسرائیل کے خلاف برطانیہ کا مؤقف مزید سخت ہوگا، اینڈی برنہم

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی وزارت عظمی کے امیدوار اینڈی برنہم نے اسرائیل کے خلاف موقف سخت کرنے کا عندیہ...

gold-rate gold-rate
تازہ ترین7 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہفتہ وار بنیاد پر کمی کی طرف...

Trending