Connect with us

پاکستان

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی، آئی ایس پی آر

field-marshal

تہران (صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کا مختصر لیکن انتہائی نتیجہ خیز سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جس دوران فیلڈ مارشل نےایران امریکہ جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ثالثی کی کوششوں کے تحت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  دورے کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد پیدا علاقائی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کو فروغ دینا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم  منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان ، اسپیکر باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں امن و استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کرنے پر بات چیت کی گئی،ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ثالثی کے عمل میں بامعنی کردار ادا کیا،24گھنٹوں میں ہونے والی طویل بات چیت میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، ایرانی قیادت نے مذاکرات میں سہولت کاری اور مسائل کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

امریکی وزیر خارجہ مورکو روبیو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ہو سکتا ہے چند روز میں ہمارے پاس اعلان کرنے کیلئے کچھ ہو،توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ، جس دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے عوام امریکا پر اعتماد نہیں کرتے ،امریکا نے بار بار وعدوں کی خلاف ورزی کی،پاکستان جیسے برادر ممالک کے ساتھ تعلقات پر یقین کرتے ہوئے مذاکرات کی راہ پر گامزن ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

holidays holidays
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پیر 27 جولائی کو تعطیل کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 27 جولائی کو تعطیل کا اعلان کردیا، تعطیل...

bilawal bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا، بلاول بھٹو

آزاد کشمیر (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ...

abbas_araqchi abbas_araqchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر یوکرینی حملے کو...

yemen-houthis yemen-houthis
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں، یمنی وزیراعظم

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن کے وزیراعظم شایع محسن الزندانی کا کہنا ہےکہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی...

ship-blast ship-blast
تازہ ترین3 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر پر حملہ، آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ...

Mustafa-Kamal Mustafa-Kamal
پاکستان3 گھنٹے ago

ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ والا نظام ناکام ہوگیا، مزید نہیں چلےگا، مصطفیٰ کمال

کراچی (صداۓ سچ نیوز) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایک وزیراعظم اور 4 وزرائے اعلیٰ...

missiles missiles
تازہ ترین15 گھنٹے ago

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے بعد سے ایرانی حملوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہےکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...

rain-and-cloud rain-and-cloud
پاکستان15 گھنٹے ago

آئندہ پانچ روز تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ روز تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین15 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنادیا، سینٹ کام

واشنگتٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے آبنائے ہرمز میں امریکی احکامات نہ ماننے والے دو جہازوں کو ناکارہ بنادیا اور...

lahore-traffic-accident lahore-traffic-accident
تازہ ترین15 گھنٹے ago

بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، 16 ملازمین زخمی

بالاکوٹ (صداۓ سچ نیوز) بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو...

Trending