تازہ ترین
فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کردی
پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نویل بارو نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ جانے والے فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے غصے کی عکاسی کرتا ہے۔
فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’آج سے اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اتمر بن گویر کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران معاہدے کے قریب آ گئے، نیویارک ٹائمز
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی حکومتوں کی جانب سے اس وقت شدید ردعمل سامنے آیا جب بن گویر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کارکنان کی تضحیک کی اور بعد ازاں بعض کارکنان نے الزام لگایا کہ حراست کے دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

